Press "Enter" to skip to content

POLITICS

National, International Politics and Trends in General

وزیر تعلیم سندھ”نائیک” بن گئے

انیل کپور اسٹائل اپناتے ہوئے فیسوں میں کمی  کے معاملے پر وزیر تعلیم سندھ کی فلمی انداز میں اسکولوں کو وارننگ

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ بھارتی اداکار انیل کپور کے فلم ’’نائیک‘‘ میں ادا کیے گئے کردار کے مداح نکلے۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید سردار شاہ نے کہا کہ جو اسکول سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق فیسوں میں کمی نہیں کرے گا، میڈیا کے ہمراہ انیل کپور اسٹائل میں جا کر اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نجی اسکولوں کو فیس کم کرنے کے حکم کی تحریری کاپی نہیں ملی، جیسے ہی کاپی ملی تو میرا عہد ہے کہ نوٹیفکیشن نکال کر میڈیا کے ساتھ جا کر انیل کپور کی طرح قانون نہ ماننے والے اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کروں گا۔

Please follow and like us:

وزیراعظم کا دورہ ترکی کامیاب رہا، ترک صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ ترکی مختصر مگر بہت مفید اور کامیاب رہا۔

اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان زبردست انفرادی ربط قائم ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ترک صدر کے درمیان نصف گھنٹے کی ون ٹو ون ملاقات دو گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ون آن ون میٹنگ کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت بھی ہوئی، ترکی پاکستان بزنس کونسل کی نشست بھی ہوئی، اس کے علاوہ وزیراعظم نے انقرہ چیمبر اور کموڈٹی ایکس چینج کا بھی دورہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ ہمارے گہرے مراسم ہیں، پاکستان اور ترکی نے علاقائی امور پر ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان سیاسی تعلقات بہت اچھے ہیں مگر معاشی تعلقات سیاسی تعلقات جیسے نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے 5 سال کے لیے اپنا ایک روڈ میپ بنائیں گے، کل ہونے والی نشست میں سرمایہ کاری کے فروغ کرنے کی خواہش کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترک صدر طیب اردوان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، ترک صدر کے دورہ پاکستان میں ان کے ساتھ سرمایہ کار بھی آئیں گے۔

پاک ترک اسکولوں کی بندش کے حوالے سے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسکولوں پر پابندی کے حکومتی فیصلے کو ترک حکومت نے سراہا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ترک قیادت نے فتح اللہ گولن کی تنظیم کو دہشتگرد قرار دیا، پاکستان نے بھی فتح اللہ گولن کی تنظیم کو دہشت گرد قرار دیا۔

بھارتی قیادت کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت کو ایک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہمیں عوام کی یکجہتی پر مکمل اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح کے پروپیگنڈا کو بھارت ہوا دے رہا ہے وہ غیر ذمہ دارانہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت پروپیگنڈا کر رہا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک کا ارادہ ہے، ہم پُرامن لوگ ہیں لیکن اگر کوئی جارحانہ کارروائی کی گئی تو پاکستان فی الفور اور بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت پالیسی اور حکمت عملی سے مقبوضہ کشمیر اور کشمیریوں کو کھو بیٹھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ ہے، آج بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھی رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت کو نفرت انگیز بیانات سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ بھارت کے ساتھ گفت و شنید سے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چاہتے ہیں یہ خطہ غربت اور جہالت سے نجات حاصل کر سکے، یہاں خوشحالی آئے۔

ابو ظہبی کے ولی عہد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یو اے ای پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

امریکا میں تعینات سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حسین حقانی جن کے آغوش میں پلے تھے انہیں سب جانتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ ایک سال قبل تعلقات میں کشیدگی دکھائی دیتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا پہلے طالبان کے ساتھ بیٹھنے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا، آج طالبان کے ساتھ ابوظبی میں مذاکرات ہو رہے ہیں۔

Please follow and like us:

چینی صدر کا فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے چینی فوج کو کسی بھی ہنگامی صورت حال میں جنگ کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی صدر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنی چاہئے، کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ رواں صدی دنیا میں کئی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں اور اس تیزی سے بدلتی صورت حال میں چین کو اپنی جغرافیائی اہمیت کے باعث مختلف خطرات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی چینی سمندر اور تائیوان کے ساتھ جاری سرحدی تناؤ اور امریکا کی جانب سے ایشیا ری ایشورنس ایکٹ کے اعلان کے بعد صورت حال مزید خراب ہوچکی ہے۔

 تائیوان اور چینی کے مابین سرحدی تنازعہ ایک لمبے عرصے تک جاری رہا ہے، چین تائیوان کو اپنا حصہ مانتا ہے اور اسی تناظر میں چینی صدر کی جانب سے تائیوان میں طاقت کے استعمال سے متعلق بھی بیان جاری کیا جاچکا ہے۔

شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ تائیوان کے ساتھ تعلقات چین کا اندرونی معاملہ ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غیر ملکی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب تائیوان کے صدر چائی ان ونگ کا کہنا تھا کہ بیجنگ کو تائیوان کے وجود کو قبول کرلینا چاہئے اور پر امن طریقوں سے اختلافات حل ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چین کی جانب سے بم کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔

Please follow and like us:

اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوشش، فضل الرحمان کی 24 گھنٹوں میں زرداری سے دوسری ملاقات

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے صدر آصف علی زرداری سے دوسری ملاقات کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت کو قریب لانے کے مشن پر ہیں اور اسی مقصد کیلئے انہوں نے آصف زرداری سے چوبیس گھنٹے میں دوسری ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کارروائیوں پر اظہار تشویش کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان ملاقات کے دوران مؤقف اپنایا کہ موجودہ صورتحال میں اپوزیشن جماعتوں کو تمام گلے شکوے ختم کردینے چاہئیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آصف علی زرداری اور مولانافضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں کے خلاف جاری کارروائیوں پراظہارتشویش کیا اور مستقبل میں اپوزیشن جماعتوں کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی۔

مولانا فضل الرحمان کی آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان دوریاں ختم کرنے کی بھی کوشش جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تمام گلے شکوے ختم کر دینے چاہئیں اور تمام اپوزیشن جماعتوں کو مل بیٹھ کرحکمت عملی طے کرنی چاہیے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت نے بھی بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں مولانا فضل الرحمان بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور پر جعلی بینک اکاؤنٹس کیس چل رہا ہے جبکہ شریف برادران کیخلاف کیسز بھی نیب میں ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کی خواہش ہے کہ متحد ہوکر حکومت کا مقابلہ کیا جائے جس میں اب تک وہ ناکام ہیں۔

Please follow and like us:

نصیر الدین شاہ بھارت میں مذہبی منافرت اور اظہار رائے کی پابندی پر پھٹ پڑے

بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ بھارت میں مذہبی منافرت کے بڑھتے رجحان اور اظہار رائے کی پابندی پر پھٹ پڑے۔

نصیرالدین شاہ نے ایک ویڈیو پیغام میں بھارتی حکومت پر شدید تنقید کی اور بھارت میں ہونے والی نا انصافیوں اور تلخ حقیقتوں پر روشنی ڈالی۔

بھارتی اداکار نے کہا بھارت کے آئین میں واضح طور پر لکھا ہے کہ بھارت کے ہر ایک شہری کو سماجی، معاشی اور سیاسی انصاف مل سکے، سوچنے کی، بولنے کی ،کسی مذہب کو ماننے کی اور کسی بھی طرح عبادت کرنے کی آزادی ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو برابر سمجھا جائے، ہر انسان کے جان و مال کی عزت کی جائے، ہمارے ملک میں جو لوگ غریبوں کے گھروں، زمینوں اور روزگار کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں، ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ حقوق کی بات کرتے ہیں، کرپشن کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں تو یہ لوگ دراصل ہمارے اسی آئین کی رکھوالی کررہے ہوتے ہیں۔

نصیرالدین شاہ کا کہنا تھا کہ اب حق کے لیے آواز اٹھانے والے جیلوں میں بند ہیں، فنکار ہوں، شاعر ہوں یا ادیب، سب کے کاموں پر روک ٹوک لگائی جا رہی ہے اور صحافیوں کو بھی خاموش کیا جا رہا ہے۔

بھارتی اداکار نے مزید کہا کہ مذہب کے نام پر نفرتوں کی دیواریں کھڑیں کی جارہی ہیں، معصوموں کا قتل ہورہا ہے، پورے ملک میں نفرت اور ظلم کا بے خوف ناچ جاری ہے اور ان سب کے خلاف آواز اٹھانے والے دفتروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ان کے لائسنس منسوخ  اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرکے انہیں خاموش کیا جارہا ہے تاکہ وہ سچ بولنے سے باز آجائیں۔

نصیر الدین شاہ نے شکوہ کیا کہ ہمارے آئین کی کیا یہی منزل ہے؟ کیا اسی دن کے خواب دیکھے گئے تھے جہاں اختلاف کی کوئی گنجائش نہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ جہاں صرف امیر اور طاقتور کی ہی آواز سنی جائے، جہاں غریب اور کمزور کو ہمیشہ کچلا جائے، جہاں آئین تھا، اُدھر اب اندھیرا ہے۔

Please follow and like us:

’کشمیر کے دہشتگرد اور کیرالہ کے عقیدت مند‘: بھارتی اخبار کا مودی سرکار پر طنز

مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی بڑھتی ہوئی مذہبی منافرت پر اب خود بھارتی اخبارات بھی بولنا شروع ہو گئے ہیں۔

گزشتہ روز بھارت کے ایک نامور انگریزی اخبار ‘دی ٹیلی گراف’ نے بھی اس موضوع کو اپنی شہ سرخی بنایا اور ریاست کیرالہ میں ہندو انتہاپسندوں کے ہنگامے کی ایک تصویر شائع کی اور لکھا کہ ‘کشمیر میں ہم انہیں مارتے ہیں۔کیرالہ میں ہم انہیں عقیدت مند کہتے ہیں’۔

نریندر مودی کی انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے حالیہ دور اقتدار میں بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کی سرگرمیوں اور مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی فوج کے مظالم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

بھارت میں بڑھتی انتہا پسند پر وہاں کی نامور شخصیات جیسا کہ سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کٹجو اور اداکار نصیرالدین شاہ بھی مودی حکومت کی جانب سے انتہاپسند ہندوؤں کو کھلی چھوٹ دیے جانے پر تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

‘دی ٹیلی گراف’ نے پسچیم بنگال (یا مغربی بنگال) سے شائع ہونے والے اپنے شمارے کی شہ سرخی میں کشمیر اور جنوبی کیرالہ کی ریاستوں میں پولیس کے رویوں میں پائے جانے والے فرق کو بیان کیا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے کیرالہ کے سبریمالہ مندر میں خواتین کو داخلے کی اجازت دیے جانے کے بعد سے ریاست میں حالات کشیدہ ہیں۔

ٹیلی گراف نے اپنی شہ سرخی”کشمیر میں ہم انہیں مارتے ہیں۔کیرالہ میں ہم انہیں عقیدت مند کہتے ہیں”کے ساتھ انتہا پسند جماعت سنگ پریوار کے احتجاج کی تصویر بھی شائع کی ہے۔

اخبار نے ہیڈلائن کے ساتھ اپنے مضمون میں بھی ‘سنگ پریوار ‘کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مندر میں خواتین کے داخلے پر احتجاج اور زبردستی شہر بند کرانے کو ‘غنڈہ گردی ‘قرار دیا۔

ٹیلی گراف کی مذکورہ ہیڈلائن اور مضمون کو مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بھارت کے نامور صحافیوں اور سیاسی رہنماؤں کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

Please follow and like us:

صدر پاکستان عارف علوی نااہل ہوسکتے ہیں

صدر پاکستان عارف علوی جو اکثر بیانات اور تقاریر میں کرپشن سے دامن پاک ہونے کے دعوے کرتے نظر آتے ہیں،لیکن عارف علوی کے بیانات میں واقعی صداقت ہے ؟؟؟؟ کیا عارف علوی نے کوئی کرپشن نہیں کی ؟؟ ان سوالات کو اٹھایا ہے انکے اپنے بھانجے نے
تفصیلات کے مطابق عارف علوی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں ریحان نامی شخص جو کہ خود کو صدر مملکت کا بھانجا کہتا ہے نے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عارف علوی نے خاندانی زمین میں ردوبدل کی ہے اور 1977 میں خریدی گئی 1810 ایکڑ کی مشترکہ زمین اپنے نام کرانے کے لئے غلط بیانی کی ، درخواست گزار کے مطابق عارف علوی نے نہ صرف عدالتی ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی بلکہ رشتے داروں کو بھی دھوکہ دیا
عارف علوی پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اس زمین کو اپنے نام کرانے کے لئے اپنے والد کو اپنا ملازم ظاہر کیا ہے
ان سنگین الزامات میں کس حد تک صداقت ہے اسکا فیصلہ تو عدالت کرے گی،لیکن اس کیس نے صدر مملکت عارف علوی کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے کیا عارف علوی ان الزامات پر اپنا موقف پیش کریں گے اور کیا ان الزامات کی گونج سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ تک سنائی دے گی یہ تو آنے والا وقت ہی ثابت کرے گا

Please follow and like us:

منی لانڈرنگ کیس: خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ساڑھے 3 ارب مالیت کی 29 جائیدادیں ضبط

اسلام آباد: ایف آئی اے نے ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ساڑھے 3 ارب روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط کرلیں۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا انسداد دہشت گردی ونگ اسلام آباد خدمت خلق فاؤنڈیشن کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کررہا ہے جس کی سربراہی اے ٹی سی ونگ کے سربراہ مظہر کاکا خیل کررہے ہیں۔

خدمت خلق فاؤنڈیشن کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس میں ایف آئی اے نے کے کے ایف کی 29 جائیدادیں ضبط کرلی ہیں جن کی مالیت ساڑھے 3 ارب روپے ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق خدمت خلق فاؤنڈیشن کی یہ جائیدادیں کراچی کے مختلف علاقوں میں واقع ہیں جو بھتے کی رقوم سے بنائی گئیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہےکہ کے کے ایف کی ان جائیدادوں سے حاصل ہونے والی رقوم کے دو بڑے استعمال تھے، جائیدادوں کےکرائے سے ایم کیوایم کے شہدا اور اسیران کےخاندانوں کو رقوم بھی دی جاتی ہیں۔

اس کے علاوہ رقوم 6کے قریب سہولت کاروں کے ذریعے لندن بھجوائی جاتی تھیں، ان سہولت کاروں میں بابرغوری، سہیل منصور، سینیٹر احمد علی اور دیگر شامل ہیں جب کہ ایف آئی اے کے مطابق جائیدادوں میں جعلی ناموں کے ذریعے بھی ٹرانزیکشنز کی جاتی رہیں۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ فی الحال کرائے کی مد میں شہدا اور اسیران کے خاندانوں کو منتقل کی جانے والی رقوم کو نہیں روکا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں 726 افراد کو اخبارات کے ذریعے پبلک نوٹس جاری کیےگئے جن پر صرف 2 افراد پیش ہوئے۔

Please follow and like us:

وزیراعظم عمران خان اعلیٰ سطح وفدکےہمراہ ترکی پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے، گورنر قونیہ اور ڈپٹی میئر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے، گورنر قونیہ اور ڈپٹی میئر نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر، خسرو بختیار، مشیر تجارت وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردغان سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم پاکستان دورے کے دوران برنس فورم سے خطاب کریں گے اور تری کی کاروباری شخصیات کے علاوہ ممکنہ سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم دو روزہ دورے کے دوران قونیہ شہر میں مولانا رومی عجائب گھر جائیں گے اور جدید ترکی کے بانی کمال اتاترک کے مزار پرحاضری بھی دیں گے۔

عمران خان انقرہ کی ملت مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے، وزیراعظم کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب ترکی کے ایوان صدر میں ہوں گی۔

وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد عمران خان کا یہ ترکی کا پہلا سرکاری دورہ ہے اس سے قبل وہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ملیشیا اور چین کا دورہ کرچکے ہیں۔

Please follow and like us:

نوازشریف کی اڈیالہ کے بجائے کوٹ لکھپت جیل منتقلی کی اپیل منظور

اسلام آباد: احتساب عدالت نے نوازشریف کی اڈیالہ جیل کی بجائے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقلی کی اپیل منظور کرلی۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلاف مزید دو نیب ریفرنسز کا فیصلہ سنادیا گیا ہے جس میں احتساب عدالت نے انہیں فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا ہے جب کہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

میاں نوازشریف نے نیب ریفرنسز کا فیصلہ عدالت میں بیٹھ کر سنا اور فیصلہ سننے کے بعد انہوں نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سے اپیل کی کہ انہیں اڈیالہ جیل کی بجائے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا جائے۔

نوازشریف کی اپیل پر نیب پراسیکیوٹر نے مخالفت کی تاہم عدالت نے سابق وزیراعظم کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عدالت نے کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کی اپیل منظور کرلی اور انہیں اڈیالہ کی بجائے کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔

Please follow and like us: