Press "Enter" to skip to content

POLITICS

National, International Politics and Trends in General

ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا حمزہ شہباز کو غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز سے آف لوڈ کردیا

لاہور ( 11 دسمبر 2018ء) : مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز غیرملکی ائیر لائن کی پرواز سے بیرون ملک روانہ ہو رہے تھے کہ ایف آئی اے نے انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ ایف آئی اے ذرائع نے حمزہ شہباز کو جہاز سے آف لوڈ کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ حمزہ شہباز غیر ملکی ائیر لائن قطر ائیرویز کی پرواز 620 سے دوحہ روانہ ہو رہے تھے کہ انہیں جہاز سے آف لوڈ کر دیا گیا ہے۔

جہاز سے آف لوڈ کرنے کے بعد حمزہ شہباز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی شامل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حمزہ شہباز پر نیب کیس ہے اور انہیں بیرون ملک جانے سے ممکنہ طور پر اسی لیے روکا گیا ہے کیونکہ ان پر نیب انکوائری چل رہی ہے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اورسلمان شہباز کے خلاف غیر قانونی پل اور 56 کمپنیوں سے مبینہ تعلق کی تحقیقات جاری ہیں۔ نیب حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی بھی تحقیقات کررہا ہے ۔ حمزہ شہباز نے گرفتاری سے بچنے کے لیے حفاظتی ضمانت بھی لے رکھی ہے۔

Please follow and like us:

پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور یوٹرن

لاہور ( 11 دسمبر 2018ء) : لاہور میں لیگی دور میں شروع ہونے والا اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہوسکا اور فنڈز کی کمی کی وجہ سے مسلسل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آتے ہی اورنج لائن ٹرین منصوبے کو مکمل کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا لیکن اب موجودہ حکومت کا ایک اور یوٹرن سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے فنڈز میں 13 کروڑ روپے کی کمی کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ منصوبہ بندی وترقی پنجاب نے فنڈز منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ موجودہ حکومت نے اورنج لائن ٹرین منصوبے سے 13 کروڑ روپے کے فنڈز کاٹ کر محکمہ اسکول ایجوکیشن کو منتقل کردیئے ہیں۔

یہ 13 کروڑ روپے جین مندر اسٹیشن سے انارکلی اسٹیشن تک پیڈسٹرین انڈر پاس کی تعمیر پر خرچ کیے جانا تھے۔

رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام 19-2018ء کے دوران فنڈز منصوبے کے لیے مختص کیے گئے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن 13 کروڑ روپے کے فنڈز ڈیٹا بیس پروگرام پر خرچ کرے گا۔ ڈیٹا بیس پروگرام کے تحت محکمہ سکول ایجوکیشن کا آن لائن سسٹم بنایا جائے گا، محکمہ خزانہ پنجاب کو مذکورہ فنڈز اسکول ایجوکیشن کے حوالے کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔
سابقہ حکومت نے دیگر منصوبوں کے فنڈز بھی اورنج لائن ٹرین منصوبے کو منتقل کیے، لیکن اب موجودہ حکومت نے اس میگا پراجیکٹ کے فنڈز میں کٹ لگا دئے ہیں۔محکمہ منصوبہ بندی و ترقی پنجاب نے فنڈز کی منتقلی کا مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔ دوسری جانب اورنج لائن میٹروٹرین کے فنڈز میں کمی کی وجہ سے میگا پراجیکٹ کی تکمیل کا کام مزید تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

Please follow and like us:

پیراگون کیس: سعد رفیق اور سلمان رفیق کی درخواست ضمانت مسترد، نیب نے گرفتار کرلیا

لاہور ہائیکورٹ نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی درخواست ضمانت مسترد کردی، جس کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے دونوں بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ طور پر کی جانے والی کرپشن کی تحقیقات کر رہی ہے۔

نیب نے دونوں بھائیوں کو پیرا گون ہاؤسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے کئی بار طلب بھی کیا ہے۔

دونوں بھائیوں نے نیب کی جانب سے ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت لے رکھی تھی۔

قبل از گرفتاری درخواست ضمانت میں توسیع کے لیے خواجہ برادران آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، جہاں جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر خواجہ برادران کے وکیل اعظم نذیر تارڑ اور خواجہ امجد پرویز نے دلائل دیئے اور کہا کہ نیب کی جانب سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے گئے، جس پر عدالت عالیہ نے دونوں بھائیوں کی درخواست ضمانت میں 13 دسمبر تک کی توسیع کردی۔

اس موقع پر خواجہ برادران کے وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی جائے، تاہم عدالت نے توسیع کی درخواست مسترد کرکے بحث آج ہی مکمل کرنے کا حکم دیا۔

جس پر سماعت دوبارہ شروع ہوئی اور خواجہ برادران کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ پیراگون ہاؤسنگ کیس کے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 164 کا بیان ریکارڈ کروایا گیا ہے جبکہ بیان کی کاپی بھی نہیں دی جا رہی۔

جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شواہد کی نقل تو آپ کو نہیں دی جاسکتی۔

سماعت کے بعد عدالت عالیہ نے خواجہ برادران کی درخواست ضمانت مسترد کردی، جس کے بعد نیب کی ٹیم نے انہیں گرفتار کرلیا۔

نیب تحقیقات دوسرے بیورو منتقل کرنے کی درخواست بھی مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نیب تحقیقات ڈی جی نیب لاہور سے تبدیل کروانے سے متعلق خواجہ برادران کی درخواست پر بھی سماعت کی۔

سعد اور سلمان رفیق کی چیئرمین نیب سے اپنا کیس کسی اور بیورو منتقل کرنے کی درخواست

واضح رہے کہ خواجہ برادران نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے اپنا کیس کسی اور بیورو منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب لاہور سے تفتیش کسی غیر جانبدار بیورو کو منتقل کی جائے کیوں کہ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی موجودگی میں غیر جانبدار تفتیش کی توقع نہیں۔

تاہم آج سماعت کے دوران نیب وکیل نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ چیئرمین نیب نے خواجہ سعد رفیق کی درخواست پر فیصلہ کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔

Please follow and like us:

نیب میرے خلاف قیامت تک کچھ ثابت نہیں کرسکے گا: شہبازشریف

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نیب ان کے خلاف قیامت تک کچھ ثابت نہیں کرسکے گا۔

اسلام آباد کے منسٹر انکلیو سے پارلیمنٹ ہاؤس جاتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ حکومت کی سو روزہ کارکردگی پر اسمبلی میں بات کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ نیب قیامت تک کچھ ثابت نہیں کر سکے گا، انہیں آدھے دھیلے کی بھی کرپشن نہیں ملے گی۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے عوام کی خدمت کی ہے، میں نے صوبے کو بطور خادم کے اپنا خون پسینہ دیا ہے۔

واضح رہےکہ احتساب عدالت لاہور نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ دیا تھا اور انہیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد لایا گیا ہے۔

Please follow and like us:

احسن اقبال کی حکومت کو پیشکش

نارووال (10 دسمبر 2018ء) سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے جنوبی پنجاب صوبے کے لیے آئینی ترمیم میں حکومت کو مدد کی پیشکش کر دی۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا وعدے پورے کرے،اپوزیشن اس معاملے میں پورا تعاون کرے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے جنوبی پنجاب صوبہ قائم کرنے کے لیے آئینی ترمیم میں وفاقی حکومت کو مدد کی پیشش کر دی۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جلد انتخابات کا رسک نہیں لے گی۔جلد انتخابات ہوئی تو عوام ان کے نمائندوں کی ضمانتیں ضبط کروا دے گی،انہوں نے کہا کہ پانچ سال کی محنت پر پانی پھیر دیا گیا۔روپے کی قدر میں کمی کی مثال نہیں ملتی روپیہ تو فٹ بال کی طرح لڑھک رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت جو ملک کا احتساب کا عمل ہے یہ مسلم لیگ ن کے خلاف ٹارگٹ ہے۔

پی ٹی آئی کے لوگوں پر ن لیگ کے لوگوں سے زیادہ سنگین الزامات ہیں۔دیکھتے ہیں کہ نیب پی ٹی آئی کے لوگوں کو پکڑنے میں کتنی پھرتی دکھاتی ہے۔واضح رہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے ڈی جی نیب لاہورکے متنازع انٹرویو کیخلاف تحریک استحقاق جمع کروائی تھی،پوزیشن نے ایوان سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی جی نیب کیخلاف کاروائی کی جائے۔ دوسری جانبمسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خاں نے کہا کہ ہم سمجھتے تھے کہ نیب آئین اور قانون کےمطابق کردار ادا کرے گا۔
وزیراعظم نے باربارکہا جس پر یقین نہیں تھا کہ حکومت کا نیب پرتسلط ہوسکتا ہے۔ ڈی جی نیب کے انٹرویو سے یقین ہو گیا حکومت کا نیب پہ تسلط ہے۔ تمام اپوزیشن جماعتوں کے خلاف بھی کارروائیاں ہو رہی ہیں۔ نیب صرف سیاسی انتقام اور ن لیگ کیخلاف کارروائیاں کرنے کیلئے ہے۔ سب کا احتساب نہیں صرف عملی طور پر ن لیگ کا احتساب ہو رہا ہے۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ اگر محتسب کی ڈگری ہی جعلی ہو گی تو اس کا احتساب کیسے اصلی ہو گا۔ ایچ ای سی نے کہا کہ ڈگری کو غلطی سے ویریفائی کیا۔ ڈی جی نیب لاہور کی جعلی ڈگری کا معاملہ متعلقہ پلیٹ فارم پہ اٹھنا چاہیے۔

Please follow and like us:

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزم گلو بٹ نے طاہرالقادری کو گلے لگالیا

۔
اسلام آباد: سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران توڑ پھوڑ میں ملوث گلوبٹ نے سپریم کورٹ میں پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہرالقادری کو گلے لگالیا۔پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ پہنچے تو وہاں موجود گلو بٹ نے اچانک انہیں گلے لگالیا اور طاہرالقادری نے گلوبٹ سے مصافحہ بھی کیا۔ تاہم پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے گلوبٹ کو پیچھے دھکیل دیا۔
میں منہاج القرآن کے دفتر کے باہر توڑ پھوڑ کی تھی.گلوبٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے روز لاہوریاد رہے
کہ 17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آپریشن کیا گیا تو اس موقع پر گلو بٹ نامی کردار سامنے آیا۔
گلو بٹ کو ڈنڈوں سے گاڑیوں کو نقصان پہنچاتے ہوئے دیکھا گیا اور اس جرم میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے انہیں 11 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Please follow and like us:

#100daysofPTI

Before asking the current government has anyone seen their own 100-day report? What old govt done in 5 years. What sindh govt done in 100 days. As a citizen, Were you an honest human? Did you obey the law? taxes? The list can go on but the point is to take a chill pill and work on yourself first. #100DaysOfKhan #100daysofPTI

Please follow and like us:

#100Day100Uturns – Prime Minister of Pakistan Imran Khan’s Failures

Imran Khan is famously known as a MASTER OF U-TURNS in Pakistan’s politics. He proposes a policy and works according to it for few months after some time he contradicts himself and brings up another new policy and works on it and this is continuous. Last #PTI100Days was just like an injection that doctor injects to a patient for healing and healthy life in upcoming days. The nation has little bit woken up,now they needs their rights so they’re asking about their right.PTI government attracted much negative traction after it asked Atif R Mian, an Ahmadi, to step down from the (EAC) Economic Advisory Council days after he was appointed. For all its failure in legislative work and unforgivable delay in the formation of the committees,polices and other matters, PTI has nobody but itself to blame for.

Please follow and like us:

Khadim Hussain Rizvi Arrest – Police crackdown on TLP (VIDEOs)

LAHORE, Pakistan – Last night Punjab, Police has taken Allam Khadim Hussin Rizvi, Chief of Tehreek-e-Labbaik, Pakistan. Teheek-e-Labbaik is a mashup of religion and politics and its leader Khadim Hussain rizvi is 52 year old cleric was arreted from Hanjerwal, Lahore.

 

 



May Allah bless Pakistan.

Please follow and like us: