Press "Enter" to skip to content

NEWS

No False Hype, Stuff that Truly Matters

پاکستان ریلوے کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق پرسوں سے ہوگا ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں7سے 15فیصد تک اضافہ کیا جائےگا، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(05 دسمبر2018ء) پاکستان ریلوے کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق پرسوں( جمعہ) سے ہوگا، ریلوے کی جانب سے 20ٹرینوں کی تمام کلاسوں کے کرایوں میں 7سے15 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گرین لائن اے سی کلاس اسلام آباد سے کراچی ،راولپنڈی سے لاہور اور لاہور سے کراچی کے کرائے میں بالترتیب 540روپے،120اور500روپے اضافہ ہوگا، قراقرم ایکسپریس اے سی اور اکانومی کلاس لاہور سے کراچی کے کرائے میں بالترتیب 500اور 170روپے، لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی کراچی ایکسپریس ،بزنس ایکسپریس ،شالیمار ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس کے اے سی سلیپر،اے سی بزنس،اے سی پارلر، اے سی سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں بالترتیب 670روپے،540روپے،390روپے،380روپے اور 180روپے اضافہ ،خیبرمیل ٹرین کے کراچی سے پشاورتک اے سی سلیپر کے کرائے میں 850روپے،اے سی بزنس کے کرائے میں 600 روپے، اے سی سٹینڈر ڈ490اوراکانومی کلاس کے کرائے میں 190روپے اضافہ کیا جارہا ہے ۔

خیبر میل ،عوام ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس کے لاہور سے کراچی اے سی سلیپر ، اے سی بزنس، اے سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں بالترتیب 660روپے،480روپے،380اور150روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔تیز گام ایکسپریس کے راولپنڈی سے کراچی اے سی سلیپر، اے سی بزنس، اے سی سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں بالترتیب 890،660،530اور210روپے تک کا اضافہ کیا جارہا ہے ۔
ملت ایکسپریس فیصل آباد سے کراچی اے سی بزنس اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں بالترتیب 540اور 160روپے، ملت ایکسپریس سرگودھا سے کراچی اکانومی کلاس کے کرائے میں180روپے جبکہ ملت ایکسپریس کے ملکوال سے کراچی تک اکانومی کلاس کے کرائے میں 190روپے اضافہ کیا جارہا ہے ۔ بہاولدین زکریا ٹرین کے ملتان سے کراچی اے سی بزنس،اے سی سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں بالترتیب 480،360اور 140روپے ،پاکستان ایکسپریس ٹرین کے کراچی سے راولپنڈی تک اکانومی کلاس میں250روپے،سبک رفتار،سبک قراقرم،راول ایکسپریس اور اسلام آباد ایکسپریس کے لاہور سے راولپنڈی کے درمیان کرائے میں پارلر،اے سی بزنس، اسٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں بالترتیب 100روپے،90،80اور 30روپے اضافہ کیا جارہا ہے ۔
موسیٰ پاک اور ملتان ایکسپریس کے لاہور سے ملتان کرائے میں اے سی پارلر، اے سی بزنس ، اے سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں بالترتیب 60روپے،60روپے،50اور 30روپے جبکہ سکھر ایکسپریس کے سکھر سے کراچی کے درمیان کرائے میں اے سی سلیپر، اے سی بزنس ، اے سی سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں بالترتیب 350روپے،230روپے،180روپے اور 80روپے اضافہ کیا جارہا ہے ۔

Please follow and like us:

جرمنی نے پاکستانیوں کو 3 ملین نوکریاں دینے کی پیشکش کر دی

جرمنی (تازہ ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2018ء) جرمنی نے پاکستانیوں کو 3 ملین نوکریاں دینےکی پیشکش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی کی وزارت داخلہ نے پاکستان کی حکومت کے نام ایک خط لکھا جس میں ملک کے لیے تجربہ کار اور پیشہ ورانہ لیبر فراہم کرنے کے لیے منصونہ بندی کرنے کی درخواست کی۔جرمنی کی نیوز ایجنسی نے بتایا کہ جرمنی کی وزارت داخلہ کے یورپ ونگ نے پاکستانی حکام کو ایک خط لکھا جس میں ہنر مندر مزدوروں کی فراہمی کی درخواست کی گئی۔
اس خط میں مخصوص شعبوں کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے جن میں جرمنی کو مزدور درکار ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق جرمنی نے پاکستان سے 3 ملین ہنر مند مزدوروں کی فراہمی کی درخواست کی ہے جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین اور کئی انجینئیرز بھی شامل ہوں گے۔

جرمن نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ خط پاکستانی حکومت کو رواں برس 26 اکتوبرکو ارسال کیا گیا تھا، جس میں اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ پاکستان کی جانب سے فراہم کیے جانے والے مزدوروں کو باقاعدہ قانونی طریقہ کار سے جرمنی لے جایا جائے گا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جرمنی کو ایسے مزدوروں اور آئی ٹی ماہرین سمیت انجینئیرز کی کمی کا سامنا ہے جو 3 سال یا اس سے زائد عرصہ تک ایک کمپنی کے ساتھ کام کر سکیں۔ جس کی وجہ سےمینجرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور جرمنی نے پاکستان سے مزدوروں کو لانے اور انہیں ملازمت دینے کے لیے پاکستانی حکام کو خط لکھا۔ جرمنی کو معیشت کے اعتبار سے یورپ کا سب سے بڑا ملک ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ لیبر کی کمی کے باعث جرمنی کی کابینہ نے یہ فیصلہ کیا کہ یورپ کے باہر سے مزدور لائے جائیں گے اور اس حوالے سے قوانین میں بھی نرمی لائی جائے گی جس کے تحت جرمن حکومت نے پاکستان سے رابطہ کیا۔

Please follow and like us:

سپریم کورٹ کا سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی جے آئی ٹی بنانے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ماڈل ٹاؤن کیس میں پنجاب حکومت کو نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے از خود نوٹس نمٹادیا۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے ماڈل ٹاؤن کیس کی نئی جے آئی ٹی بنانے سے متعلق درخواست کی سماعت کی پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور انہوں نے خود دلائل دیئے.سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس: چیف جسٹس کا اے طاہرالقادری نے عدالت میں دلائل یتے ہوئے کہا.کہ واقعہ کے روز 10 افراد جاں حق اور 71 زخمی ہوئے تھےٹی سی کو ہفتے میں دو سماعتیں کرنے کا حک

، ہمارے اعداد و شمار کے مطابق 510 افرا زخمی ہوئے، پہلی ایف آئی آر پولیس کی مدعیت میں درج ہوئی اور پہلی جے آئی ٹی پولیس کی ایف آئی آر پر بنی۔طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ جسٹس نجفی کمیشن بھی بنا جس کی رپورٹ بڑی مشکل سے ملی، ساڑھے چار سال سے انصاف نہیں ملا، اب محسوس ہوتا ہے انصاف کا دروازہ کھل گیا ہے۔اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ میں کہہ چکا ہوں اس ٹرائل کی روزانہ سماعت ہو، آپ نے درخواست دی کہ ہفتے میں دو دن سنیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ٹرائل میں کتنے گواہ بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں، طاہرالقادری نے بتایا کہ 157 گواہ تھے اور 23 گواہان کے بیان ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔جسٹس آصف سعید نے کہا کہ مشتاق سکھیرا کو ملزم بنانے کے بعد تمام بیانات دوبارہ ہوں گے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے دلائل میں کہا کہ ٹرائل دوبارہ صفر کی سطح پر آگیا ہے، لارجر بنچ کی تشکیل سے مظلوموں کو انصاف کی امید ہوئی ہے۔اس موقع پر سانحہ میں جاں بحق خاتون تنزیلہ کی بیٹی بسمہ عدالت میں پیش ہوئیں۔دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے نئی جے آئی ٹی پر رضا مندی            ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نئی جے آئی ٹی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں                                                                                                               ۔سانحہ ماڈل ٹاؤن: سپریم کورٹ نے انسداد دہشتگردی عدالت سے رپورٹ طلب کرلی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی رضا مندی کے بعد سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن از خود نوٹس نمٹاتے ہوئے نئی جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے دیا۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کا پس منظر17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔پی اے ٹی کے کارکنوں کی مزاحمت اور پولیس آپریشن کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں خواتین بھی شامل تھیں جبکہ پولیس کی فائرنگ سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔پنجاب حکومت کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنائی گئی جس کی رپورٹ بھی منظرعام پر آچکی ہے۔

Please follow and like us:

International Defence Exhibition and seminar, #IDEAS’18

IDEAS 2018 is the tenth International Defence Exhibition and Seminar in Expo center Karachi. The four day defence exhibition is being attended by the 520 exhibitors from 51 different countries of globe, who show case there defence products in #IDEAS218.

So it’s time to stop criticizing and promote our country. Lets came out from your houses and Go to Expo Karachi to entertained yourselves by watching every kind of tools(weapons).

Please follow and like us:

#100daysofPTI

Before asking the current government has anyone seen their own 100-day report? What old govt done in 5 years. What sindh govt done in 100 days. As a citizen, Were you an honest human? Did you obey the law? taxes? The list can go on but the point is to take a chill pill and work on yourself first. #100DaysOfKhan #100daysofPTI

Please follow and like us:

International Day for the Elimination of Violence against Women

In 1996, to react specifically to gender-based violence by launching a programme intended to fight violence against women.In all regions of the world, women and girls are subjected to violence because of their gender. Despite the fact that different social, cultural and political contexts give rise to different forms of violence, its predominance and its models are remarkably constant, and cross national and socio-economic borders as well as cultural identities. Gender has a considerable impact on the form violence takes, the circumstances in which it occurs, the consequences, and the availability of legal, medical and social remedies. Because of violence, women are deprived  either totally or partially of the enjoyment of their human rights and fundamental freedoms.

 

Please follow and like us:

Pakistan Vs Zealand

A spirited comeback from Zealand after getting bundled out of a cheap score on the opening day. Haris Sohail’s and Azhar Ali’s partnership summed up the day.It was tough task peeling off the runs against the spinners and seamers alike. Azhar after adding more than 100 runs for the third wicket with Haris Sohail ran himself out and Asad Shafiq lost out on patience to throw his wicket away. Pakistan I feel have a little advantage going into day 2 but a couple of early wickets and the momentum shift will be a reality.

 

Please follow and like us:

Khadim Hussain Rizvi Arrest – Police crackdown on TLP (VIDEOs)

LAHORE, Pakistan – Last night Punjab, Police has taken Allam Khadim Hussin Rizvi, Chief of Tehreek-e-Labbaik, Pakistan. Teheek-e-Labbaik is a mashup of religion and politics and its leader Khadim Hussain rizvi is 52 year old cleric was arreted from Hanjerwal, Lahore.

 

 



May Allah bless Pakistan.

Please follow and like us: