Press "Enter" to skip to content

7 ہزار والا موبائل 11 ہزار کا ہو گیا، باقی موبائل فونز کی قیمتوں میں اتنا اضافہ کہ آپ دل تھام کر رہ جائیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی خزانے میں اضافے کے لیے حکومت کی جانب سے موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹی عائد کر دی ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ٹیکس میں اضافے کے بعد موبائل فونز کی قیمتوں میں چار ہزار سے پچاس ہزار روپے تک کا اضافہ ہو گیا ہے، اس حوالے سے موبائل فونز ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام نے عوام کے لیے سمارٹ فونز خریدنا انتہائی مشکل کر دیا ہے،ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے موبائل فونز کی درآمد پر عائد ڈیوٹی 4 ہزار سے 50

ہزار روپے تک بڑھا دی جس کے بعد 7 ہزار والا سمارٹ فون اب 11 ہزار کا ہو گیا اور 14 ہزار والا فون اب 20 ہزار کا ہو گیا ہے اس کے علاوہ اکیس ہزار والے سمارٹ فون کی قیمت میں آٹھ ہزار اضافہ کیا گیا ہے اس طرح اب یہ فون 29 ہزار روپے میں ملے گا اور ایک لاکھ قیمت والے سمارٹ فون اب ایک لاکھ بیالیس ہزار روپے میں ملیں گے۔

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *