Press "Enter" to skip to content

ملکی معیشت میں نیشنل انکیوبیشن سینٹر کراچی کے اسٹارٹ اپس کا کرادار ملک میں قائم تمام انکیوبیشن سینٹرز میں نمایاں،وفاقی سیکرٹری شعیب صدیقی

نیشنل انکیوبیشن سینٹر کراچی جہاں اسٹارٹ اپس کے لئے گروتھ بھی اور انہیں ملین ڈالر ادارہ بنانے کے لئے عملی اقدامات بھی

جاندار آئیڈیا، شاندار انفرااسٹرکچر اور سرمایہ کاری کے لئے سازگار کراچی کا نیشنل انکیوبیشن سینٹر، نوجوان اسٹارٹ اپس کو نہ صرف بزنس کرنے کے لئے مواقع فراہم کررہا ہے بلکہ ساتھ ہی ساتھ سرمایہ کاروں کو ان آئیڈیاز کے لئے سازگار ماحول بھی فراہم کرتا نظر آرہا ہے، منسٹری آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کا تین رکنی وفد کا سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن شعیب صدیقی نے گزشتہ روز دورہ کیا اور این آئی سی کراچی سے وابستہ اسٹارٹاپس سے ملاقات کی اس موقع پر جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر سروش لودھی اور ڈائریکٹر این آئی سی کراچی شاہجہاں چوہدری انکے ہمراہ موجود تھے،

اس موقع پر اسٹارٹپس سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ،ملکی معیشت میں نیشنل انکیوبیشن سینٹر کراچی کے اسٹارٹ اپس کا کرادار تمام انکیوبیشن سینٹرز کے مقابلے میں سرفہرست ہے،اس موقع پر ڈائریکٹر نیشنل انکیوبیشن سینٹر کراچی شاہجہاں چوہدری اور انکی ٹیم کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ خوش آئند پات یہ ہے کہ ملکی معیشت میں ایک ارب روپے کی سرمایہ کاری اور ہزارہا ملازمتیں یہ ثابت کرنے کے لئے کافی ہے کہ نوجوان اسٹارٹ اپس ملکی معیشت کو بحران سے نکالنے کے لئے پر عزم ہیں ،میں این آئی سی کراچی آکر انتہائی حیران و شادماں ہوں،میرا یہاں آنا ایک عظیم سفر کا آغاز ہے. آپ کو شاید معلوم نہیں کہ آپ ملک کی کتنی بڑی خدمت کررہے ہیں.

اس موقع پر ڈائریکٹر این آئی سی شاہجہاں چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا کو کئی بلین ڈالر کمپنیاں دی ہیں جن میں بائیکیا اور کریم کے نام سر فہرست ہیں اور ان دونوں کمپنیز کے پیچھے نوجوان اسٹارٹ اپس کی محنت شامل ہے ہمارے پاس اس وقت بھی ایڈون روبوٹکس،بائیونکس اور ڈاٹ مائنڈ لرننگ جیسے اداروں کی مثال موجود ہے جنہوں نے دنیا بھر میں تہلکہ مچایا ہے اور جنکا معترف نہ صرف ملکی میڈیا نے کیا بلکہ بین لاقوامی ذارئع ابلاغ اور جرائد نے بھی کیا ہے این آئی سی کراچی کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ یہاں کے اسٹارٹ اپس کو سلیکون ویلی امریکہ میں بلاکر نہ صرف سراہا گیا بلکہ سرمایہ کاری کی پیش کش بھی کی گئی ہے بیشتر اسٹارٹ اپس کو اس وقت بھی بیشتر ممالک جن میں قطر،متحدہ عرب امارات،سعودیہ سمیت اسکینڈوین ممالک سے بھی سرمایہ کاری کی آفرز موجود ہیں جو یہ ثابت کرتا ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد ان اسٹارٹ اپس اور اداروں پر بڑھ رہا ہے جو کہ خوش آئند بھی ہے اور ملکی معیشت کے جام پہیے کو چلانے کے لئے مفید بھی اور اس وقت این آئی سی کراچی کا مقصد میڈ ان پاکستان پراڈکٹس کا پرچار کرنا اور اسکو کامیابی اور کوالٹی کا ضامن بنانا ہے

وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن اور اگنائٹ کے اس وفد کا مقصد کے اس وفد کا مقصد این آئی سی کراچی میں موجود اسٹارٹ اپس کا ملک کو درپیش معاشی و معاشرتی مسائل کے جدت پر مبنی  حل اور سہولیات کا جائزہ لینا تھا. وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے وفد کے ارکان نے این آئی سی کراچی کے کردار کو سراہا اور بہترین انداز میں ادارے کو خدمات سرانجام دینے پر ڈائریکٹر این آئی سی شاہجہاں چوہدری ، پروگرام مینیجر اظفر حسین سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی

Please follow and like us:

Comments are closed.