Press "Enter" to skip to content

یو اے ای کا اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں3 ارب ڈالرجمع کرانے کا اعلان

اسلام آباد : متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 ارب ڈالر جمع کرانے کا اعلان کردیا۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای پاکستان کومشکل معاشی حالات سے نکلنے کے لیے 3 ارب ڈالر کی مالی مدد فراہم کرے گا۔

ابوظہبی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یو اے ای کی جانب سے یہ اقدام پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ مشکل وقت میں فراخدلی سے پاکستان کی مدد پر یواے ای کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وزیراعظم پاکستان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ یہ سالوں پرمحیط ہماری دوستی اورکمٹمنٹ کاعکاس ہے۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے موقع پر اس بات کا اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کو 12 ارب ڈالر کا امدادی پیکج دے گا جس میں سے 2 ارب ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں آچکے ہیں۔

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *