Press "Enter" to skip to content

کوٹ رادھا کشن: گرین لائن ٹرین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، ایک شخص جاں بحق

کوٹ رادھاکشن: صوبہ پنجاب کے شہر کوٹ رادھا کشن کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی گرین لائن بزنس کلاس ٹرین، ظفر کے پھاٹک پر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کوٹ رادھا کشن کا رہائشی 27 سالہ ساجد اپنی ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ہو کر ظفرکے جا رہا تھا، تاہم جب وہ ریلوے پھاٹک کراس کرنے لگا تو ٹرین سے ٹکرا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی ریت سے بھری ہوئی تھی۔

رواں ماہ 18 دسمبر کو بھی نارووال میں پیجووالی ریلوے اسٹیشن کے قریب اسکول وین ٹرین کی زد میں آگئی تھی، جس کے نتیجے میں 12 بچے زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک کے مختلف شہروں میں اس قسم کے واقعات پیش آچکے ہیں، جہاں ریلوے پھاٹک نہ ہونے کے باعث گاڑیاں ٹرینوں کی زد میں آجاتی ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

Please follow and like us:

Comments are closed.