Press "Enter" to skip to content

کوئٹہ کی ٹھنڈی ہواؤں نے کراچی کا رخ کرلیا، سردی کی شدت میں اضافہ

کراچی : شہری کڑاکے کی سردی سے بچنے کے لیے تیار ہوجائیں،کوئٹہ کی ٹھنڈی ہواؤں کے اثرات کراچی بھی پہنچنے گے، محکمہ موسمیات نے دو روز تک تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے کشمیر تک سردی رنگ جمانے لگی ہے، ملک بھر میں سردی اپنا رنگ دکھا رہی ہے، یخ بستہ ہواؤں نے بلوچستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہوائیں چلنے کے باعث شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، شمال مغرب سے آنے والی ہوائیں اگلے 2 روز تک چلیں گی۔

اس وقت شہر میں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ دن بھر 12 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ریکارڈ کیا گیا موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ دن میں درجہ حرارت 25 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے، دن بھر 30 فیصد تک رہے گا۔

خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل شہر قائد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا تھا۔

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *