Press "Enter" to skip to content

کشمیری چائے نے جرمن سفیر کو گرویدہ بنا لیا

مظفر آباد: جرمن سفیر مارٹن کوبلر کشمیر کی گلابی چائے کے گرویدہ ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں‌ تعینات جرمن سفیر سوشل میڈیا پر خاصے متحرک اور مقبول ہیں.

وہ پاکستان کے مختلف مقامات کی سیر اور شخصیات سے ہونے والی ملاقات کی تصاویر باقاعدگی سے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہیں، جنھیں بہت پسند کیا جاتا ہے.

جرمن سفیر کی طرف سے اردو میں بھی ٹویٹ کیے جاتے ہیں، جن صارفین کی توجہ کا محور بنے رہتے ہیں.

اس بار انھوں نے کشمیر کے علاقے مظفر آباد کا رخ کیا ہے، جس کی گلابی چائے نے انھیں گرویدہ بنا لیا ہے.

انھوں‌ نے اپنے تازہ ٹویٹ میں اپنی دو تصاویر شیئر کیں، جن میں‌ سے ایک میں وہ گرما گرم چائے نوش کر رہے ہیں.

انھوں‌ نے کہا کہ اس ہفتے میں کشمیر کے لذیذ کھانوں سے لطف اندز ہوا، سردی کے دنوں میں اس کے علاوہ اور کیا چاہیے۔

انھوں نے یہ مزاحیہ سوال بھی کیا کہ کوئی مجھے بتائے گا یہ گلابی رنگ کیسے آتا ہے؟

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *