Press "Enter" to skip to content

کراچی میں دفعہ 144 نافذ، ساحل سمندر پر جانے پر پابندی عائد

کراچی میں دفعہ 144 نافذ کر کے ساحل سمندر پر جانے اور نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 24 اور 25 دسمبر کو سمندر پر جانے اور نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سال نو کے موقع پر بھی ساحل سمندر پر جانے پر پابندی ہو گی۔

اس کے علاوہ ریڈ زون میں 5 سے زائد افراد کے اجتماع اور احتجاج پر پابندی میں 6 ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔

Please follow and like us:

Comments are closed.