Press "Enter" to skip to content

کراچی میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہوئی ہے: وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورت حال پہلے سے بہتر ہوئی ہے۔

مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پہلے روزانہ کراچی میں درجنوں لاشیں گرا کرتی تھیں، اب کراچی میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہوئی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کی جے آئی ٹی کل سامنے آئی ہے، جے آئی ٹی رپورٹ میں جو چیزیں سامنے آئی ہیں ان کا عدالت میں سامنا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں لکھا ہے کہ ہم نے کسانوں کو ٹریکٹر پر سبسیڈی دی، گنے پر اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے پاور پلانٹس کو سبسڈی دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس عوامی خدمت کے لیے عدالتوں کا سامنا کریں گے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جس نے جے آئی ٹی لیک کی امید ہے اُس کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔

Please follow and like us:

Comments are closed.