Press "Enter" to skip to content

ڈیرہ غازی خان میں مسافر بس نہر میں جاگری،6 افراد جاں بحق

ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ کے قریب مسافر بس چشمہ رائٹ بنک کینال میں جاگری جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 4 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

22 مسافروں کو لے کر بس سب تحصیل وہوا سے بہاولپور شہر جارہی تھی کہ تونسہ کے علاقے ہیڈ سوبا کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث چشمہ رائٹ بنک کینال میں جاگری جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بس میں سوار 8 افراد اپنی مدد آپ کے تحت نہر سے نکلنے میں کامیاب ہوئے تاہم ریسکیو اداروں اور مقامی افراد نے 4 افراد کو بچالیا جب کہ باقی 4 کی تلاش کا کام جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق 6 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر بس میں سوار بیشتر افراد محنت کش تھے جن کا تعلق سب تحصیل واہوہ سے تھا

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *