Press "Enter" to skip to content

چینلز نے کامیڈی پروگرام سانحے کے احترام میں منسوخ نہیں کیے: فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے احترام میں چینلز نے اپنے کامیڈی پروگرام منسوخ نہیں کیے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ اے پی ایس پر وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے توجہ دلاؤ ٹویٹ کیا، کہا اس سانحے کے احترام میں کسی ایک چینل نے بھی کامیڈی پروگرام منسوخ نہیں کیے۔

فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ توجہ دلاتے ہیں تو کہا جاتا ہے وزیرِ اطلاعات میڈیا کے خلاف ہے۔

وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے لکھا کہ خدارا ٹی وی چینلز اپنی ذمہ داری محسوس کریں، کچھ غم مشترکہ ہیں، قوم کے ہیں سیاسی جماعتوں کے نہیں۔

قبل ازیں وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، کہا قوم دہشت گردی کے خلاف شہدائے اے پی ایس کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ سفاک دہشت گردوں نے معصوم طلبہ کو بربریت کا نشانہ بنایا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی چوتھی برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ 16 دسمبر ہمیں ایک سیاہ دن کی یاد دلاتا ہے، معصوم جانوں نے لہو کا نذرانہ دے کر قوم کو سفاک دشمن کے خلاف متحد کیا

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *