Press "Enter" to skip to content

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا

کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

پاکستان سیکریٹریٹ میں سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ کراچی میں سپریم کورٹ کی نئی عمارت کی اشد ضرورت تھی۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ صوبوں میں سپریم کورٹ رجسٹری کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔

چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ عمارتیں ادارے نہیں ہوتے، اس عمارت میں بیٹھے لوگ انصاف کے تقاضے پورے کریں گے، انصاف کرنے والے اداروں کو مضبوط کرتے ہیں۔

جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال نظام میں اصلاحات کا تقاضہ کر رہی ہے، لیکن تھوڑی سی کوشش سے ہم خامیوں کو دور کرسکتے ہیں اور ان خامیوں پر قابو پاکر ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *