Press "Enter" to skip to content

چاہے کوئی ناراض ہو یا خوش میں منظور پشتین کو گلے لگاؤں گا اور اس کا ماتھا بھی چوموں گا

اسلام آباد (12 دسمبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ چاہے کوئی ناراض ہو یا خوش میں منظور پشتین کو گلے لگاؤں گا اور اس کا ماتھا بھی چوموں گا، قبائلی علاقوں میں جلد مکمل امن قائم ہوگا، تاہم جو آئین پاکستان کو چیلنج کریگا ریاست اس پر ہاتھ ضرور ڈالے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی جانب سے متنازعہ حیثیت اختیار کر جانے والی پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کے حق میں آواز بلند کی گئی ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ چاہے کوئی ناراض ہو یا خوش میں منظور پشتین کو گلے لگاؤں گا اور اس کا ماتھا بھی چوموں گا۔ تاہم وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو آئین پاکستان کو چیلنج کریگا ریاست اس پر ہاتھ ضرور ڈالے گی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کہتے ہیں کہ قبائلی علاقوں میں جلد مکمل امن قائم ہوگا۔

سب پاکستانیوں کو عزت دیں گے لیکن مذہبی انتہا پسندی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ شہریار آفریدی کہتے ہیں کہ ریاست پاکستان بلوچستان کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو گلے لگانے کو تیار ہیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی مزید کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے کی پالیسی بنائی ہے جس پر عمل کیا جا رہا ہے۔ شہریار آفریدی کہتے ہیں کہ اب سندھ کا پیسہ کسی کو نہیں کھانے دیں گے۔ جنوبی پنجاب کو محرومیاں دینے والوں کو بھی کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔ جبکہ گلگت بلتستان کی محرومیاں دور کریں گے اور شور مچانے والوں سے حساب ضرور لیں گے

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *