Press "Enter" to skip to content

پی ٹی اے نے 40 کروڑ موبائل فونز کو ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم پر آئی ایم ای آئی نمبر کے ساتھ رجسٹرڈ کر لیا

اسلام آباد ۔ (07 دسمبر2018ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) نے 40 کروڑ موبائل فونز کو ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی) پر آئی ایم ای آئی نمبر کے ساتھ رجسٹرڈ کر لیا۔

پی ٹی اے کے حکام نے ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ڈی آئی آر ڈی کے تحت گذشتہ چار سال کا ڈیٹا لے کر موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز کو ویریفیکیشن کرنے کے بعد رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ڈی آئی آر بی سسٹم کو لگانے کا مقصد غیر قانونی طور پر ناقص موبائل فونز اور دوسری ڈیوائسز کو پاکستان میں درآمد کرنے سے روکنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سسٹم کے تحت پاکستان میں سمگل شدہ موبائل فون کی آمد کو روکنے میں بھی مدد ملے گی اور حکومت پاکستان کو ٹیکسوں کی مد میں 2 ارب ڈالر تک قومی خزانہ میں جمع ہوں گے۔

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *