Press "Enter" to skip to content

پیراگون اسکینڈل: خواجہ برادران کو جسمانی ریمانڈ کیلئے نیب عدالت پہنچا دیا گیا

لاہور: پیراگون ہاوسنگ اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا۔

نیب ٹیم کی جانب سے خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی، اور ان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ لیے جانے کا امکان ہے۔

خواجہ برادران کو گزشتہ روز عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ نیب کی جانب سے آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا تھا کہ سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں، جس کے بعد نیب لاہور نے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا۔

نیب لاہور کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے اپنی اہلیہ، بھائی سلمان رفیق، ندیم ضیاء اور قیصر امین بٹ سے مل کر ایئر ایونیو سوسائٹی بنائی، جس کا نام بعد میں تبدیل کرکے پیراگون رکھ لیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کی تشہیر کی اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر عوام کو دھوکہ دیا اور اربوں روپے کی رقم بٹوری۔

نیب کے مطابق خواجہ برادران کے نام پیراگون میں 40 کنال اراضی موجود ہے۔

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *