Press "Enter" to skip to content

پیراگون اسکینڈل:خواجہ سعد، سلمان رفیق کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

لاہور کی احتساب عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل کی سماعت آج ہوگی، جس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 11 دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار کیا۔

احتساب عدالت میں پیشی کے لیے نیب کی ٹیم سعد رفیق کو لےکر اسلام آباد سےلاہور کے لیے روانہ ہوگئی، جو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی غرض سے جمعرات (20 دسمبر) سے راہداری ریمانڈ پر تھے۔

لیگی رہنماؤں کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ رکاوٹیں کھڑی کرکے عدالت آنے والے راستے عام شہریوں کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں۔

پیراگون ہاؤسنگ سٹی کرپشن کیس کا پس منظر

یاد رہے کہ نیب کی جانب سے آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا تھا کہ سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں، جس کے بعد نیب لاہور نے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا۔

نیب لاہور کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے اپنی اہلیہ، بھائی سلمان رفیق، ندیم ضیاء اور قیصر امین بٹ سے مل کر ایئر ایونیو سوسائٹی بنائی، جس کا نام بعد میں تبدیل کرکے پیراگون رکھ لیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کی تشہیر کی اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر عوام کو دھوکہ دیا اور اربوں روپے کی رقم بٹوری۔

نیب کے مطابق خواجہ برادران کے نام پیراگون میں 40 کنال اراضی موجود ہے۔

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *