Press "Enter" to skip to content

پاکستان ریلوے کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق پرسوں سے ہوگا ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں7سے 15فیصد تک اضافہ کیا جائےگا، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(05 دسمبر2018ء) پاکستان ریلوے کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق پرسوں( جمعہ) سے ہوگا، ریلوے کی جانب سے 20ٹرینوں کی تمام کلاسوں کے کرایوں میں 7سے15 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گرین لائن اے سی کلاس اسلام آباد سے کراچی ،راولپنڈی سے لاہور اور لاہور سے کراچی کے کرائے میں بالترتیب 540روپے،120اور500روپے اضافہ ہوگا، قراقرم ایکسپریس اے سی اور اکانومی کلاس لاہور سے کراچی کے کرائے میں بالترتیب 500اور 170روپے، لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی کراچی ایکسپریس ،بزنس ایکسپریس ،شالیمار ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس کے اے سی سلیپر،اے سی بزنس،اے سی پارلر، اے سی سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں بالترتیب 670روپے،540روپے،390روپے،380روپے اور 180روپے اضافہ ،خیبرمیل ٹرین کے کراچی سے پشاورتک اے سی سلیپر کے کرائے میں 850روپے،اے سی بزنس کے کرائے میں 600 روپے، اے سی سٹینڈر ڈ490اوراکانومی کلاس کے کرائے میں 190روپے اضافہ کیا جارہا ہے ۔

خیبر میل ،عوام ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس کے لاہور سے کراچی اے سی سلیپر ، اے سی بزنس، اے سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں بالترتیب 660روپے،480روپے،380اور150روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔تیز گام ایکسپریس کے راولپنڈی سے کراچی اے سی سلیپر، اے سی بزنس، اے سی سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں بالترتیب 890،660،530اور210روپے تک کا اضافہ کیا جارہا ہے ۔
ملت ایکسپریس فیصل آباد سے کراچی اے سی بزنس اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں بالترتیب 540اور 160روپے، ملت ایکسپریس سرگودھا سے کراچی اکانومی کلاس کے کرائے میں180روپے جبکہ ملت ایکسپریس کے ملکوال سے کراچی تک اکانومی کلاس کے کرائے میں 190روپے اضافہ کیا جارہا ہے ۔ بہاولدین زکریا ٹرین کے ملتان سے کراچی اے سی بزنس،اے سی سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں بالترتیب 480،360اور 140روپے ،پاکستان ایکسپریس ٹرین کے کراچی سے راولپنڈی تک اکانومی کلاس میں250روپے،سبک رفتار،سبک قراقرم،راول ایکسپریس اور اسلام آباد ایکسپریس کے لاہور سے راولپنڈی کے درمیان کرائے میں پارلر،اے سی بزنس، اسٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں بالترتیب 100روپے،90،80اور 30روپے اضافہ کیا جارہا ہے ۔
موسیٰ پاک اور ملتان ایکسپریس کے لاہور سے ملتان کرائے میں اے سی پارلر، اے سی بزنس ، اے سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں بالترتیب 60روپے،60روپے،50اور 30روپے جبکہ سکھر ایکسپریس کے سکھر سے کراچی کے درمیان کرائے میں اے سی سلیپر، اے سی بزنس ، اے سی سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں بالترتیب 350روپے،230روپے،180روپے اور 80روپے اضافہ کیا جارہا ہے ۔

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *