Press "Enter" to skip to content

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط اسلام آباد میں واقع برطانوی ہائی کمیشن میں ہوئے۔

برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کی جانب سے سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے معاہدے پر دستخط کیے جب کہ برطانیہ کی جانب سے برطانوی ہائی کمشنر تھامسن ڈریو نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی بھی موجود تھے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معاہدےکا مقصد قیدیوں کی سزا اپنے ممالک میں اور اپنے ماحول میں مکمل کرنا ہے۔

معاہدےکی باہمی منظوری برطانوی زیر داخلہ ساجد جاوید کی ستمبر میں پاکستان آمد پر دی گئی۔

گزشتہ ماہ وفاقی کابینہ نے بھی پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی منظوری دی تھی۔

Please follow and like us:

Comments are closed.