Press "Enter" to skip to content

ٹریفک کا بہاو یقینی بنانے کے لیے وفاقی دارلحکومت میں کریک ڈاون تیز

اسلام آباد میں ٹریفک کے بہاو کو ہر ممکن یقینی بنانے کے لیے معمول کی کاروائی کے علاوہ خصوصی کریک ڈائون کو مزید تیز کر دیا گیا، جسکا آغازآبپارہ ،سپر مارکیٹ،جناح سپر،اور کوہسار مارکیٹ سے غلط پارکنگ کرنے والے شہریوں کے خلاف کاروائی سے کیا گیا دوسرے مرحلے میں جی نائن اور ایف ٹین مرکز میں کاروائی کا آغاز کیا گیا غلط پارکنگ کرنے والے ڈرائیورزکی بڑی تعداد کے خلاف کاروائی کی گئی، جب کہ نو پارکنگ کے متعلق عوام کو آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے، یہ خصوصی کریک ڈائون جاری رکھا جائے گا۔تا کہ اسلام آباد میں تمام شاپنگ سنٹرز، مالز، اور دیگر تجارتی مراکز میں خصوصی کاروائی کے لیے سپیشل اسکواڈ بنایا گیا ہے، جو روزانہ کی بیناد پر ایس پی ٹریفک کی زیر نگرانی کاروائی جاری رکھے گا۔
ایس پی ٹریفک سمیرا اعظم نے ٹریفک سٹاف کو نو پارکنگ کرنے والے حضرات کے خلاف کاروائی کے لیے خصوصی ہدایات بھی جاری کردیں ہیں تاکہ کاروائی بلا امتیاز ہوسکے غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف ہر صورت کاروائی ہوگی۔ ایک غلط پارکنگ کی وجہ سے سینکڑوں افراد کو دشواری ہوتی ہے، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے، شہریوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *