Press "Enter" to skip to content

وزیراعظم کا پہلا خطاب سننے کے بعد میرے دل میں عمران خان سے ملاقات کی تڑپ پیدا ہوئی، بلوچ طالبہ

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (08 دسمبر2018ء) بلوچستان سے آئے ہوئے طالب علموں کے گروپ میں شامل ایک طالبہ نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ وزیراعظم کا پہلا خطاب سننے کے بعد ان کے دل میں یہ تڑپ پیدا ہوئی کہ میں عمران خان سے ملاقات کروں گی اور اس کا ذکر میں نے اپنے گھر والوں اور کلاس فیلوز سے بھی کیا جس پر ہر کسی نے میرا مذاق اڑایا‘ میرے گھر والے‘ میری ساتھی کلاس فیلوز نے بھی اس بات کا مذاق اڑایا۔
انہوں نے اپنے ساتھ آئے ہوئے طلباء و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اللہ اسباب پیدا کرنا چاہے تو کسی بندے کے بس میں نہیں کہ وہ اس کو روک سکے۔ انہوں نے وزیراعظم سے کہا کہ ماضی میں ہماری آواز کو دبایا گیا تاہم ہمیں آگاہ کریں کہ آپ تک کیسے براہ راست آواز پہنچ سکتی ہے جس پر وزیراعظم عمران خان نے انہیں کہا کہ وہ ویب پورٹل کے ذریعے اپنے مسائل بتا سکتے ہیں جس کے حل کے لئے ٹائم فریم دیا جائے گا۔

انہوں نے طالبہ سے کہا کہ 15 سال تجزیہ کار میری سیاست کا مذاق اڑاتے رہے۔ جب میں کرکٹ کھیل رہا تھا تو اس وقت میرا مذاق اڑایا جاتا رہا۔ شوکت خانم ہسپتال بناتے وقت میرا مذاق اڑایا گیا۔ یہ زندگی کا حصہ ہے‘ لوگوں کے مذاق اڑانے سے گھبرانا نہیں‘ بڑا کام کرنے والوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے تاہم خوف پر قابو پاکر بڑے کام کئے جاسکتے ہیں۔

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *