Press "Enter" to skip to content

وزیراعظم عمران خان کی کرسمس کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد (25دسمبر2018ء):ملک بھر میں آج مسیحی برادری کرسمس منا رہی ہے، جس کے لیے مسیحی برادری کی جانب سے کئی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت پانی وبجلی کو کرسمس کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کے موقع پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ترجمان وزارت پانی وبجلی کے مطابق بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہیں۔ فیصلہ مسیحی برادری کومذہبی رسومات کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مسیحی برادریحضرت عیسٰی علیہ السلام کی ولادت کی خوشی میں ہرسال 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار مناتی ہے جس میں عیسائی برادری کی جانب سے گرجا گھروں اور رہائشی عمارتوں کو برقی قمقموں اور پھولوں کے ساتھ نہایت خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد بھی پیش کی ۔ دوسری جانب آج بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت بھی ہے۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم ولادت کے موقع پر مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی,تقریب سماجی وسیاسی شخصیات کے علاوہ افواج پاکستان کے اعلیٰ افسران نےشرکت کی۔ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کےیوم پیدائش پرحکومت پاکستان کی جانب سےخراج تحسین پیش کیا گیا۔

Please follow and like us:

Comments are closed.