Press "Enter" to skip to content

وزیراعظم عمران خان کا تجاوزات کیخلاف آپریشن پر نوٹس

اسلام آباد(07 دسمبر 2018ء) وفاقی حکومت کی جانب سے تجاوزات کیخلاف آپریشن روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں استدعا کردی گئی، وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں تجاوزات کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا نوٹس لیتے ہوئے فوری آپریشن بند کرنے کی درخواست کردی۔ انہوں نے کہا کہ غریب کے سر سے چھت نہیں چھینی جائے گی،حکومت کا ہدف بڑے قبضہ گروپ اور لینڈ مافیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کا نوٹس لے لیا۔وزیراعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل سے رابطہ کیا اور فوری سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غریب کے سر سے چھت نہیں چھیننی چاہیے۔ حکومت کا ہدف بڑے قبضہ گروپ اور لینڈ مافیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست شہریوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کی پابند ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پراٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن روکنے کی استدعا کردی۔ اٹارنی جنرل کی جانب سے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔ جس میں استدعا کی گئی ہے کہ کراچی میں غریبوں کی سہولت کے پیش نظر آپریشن بند کیا جائے۔ اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے بھی سپریم کورٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن روکنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
واضح رہے سپریم کورٹ کے احکامات کے پیش نظر کراچی سمیت ملک بھر میں لینڈ مافیا اور قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔ قبضہ مافیا اور لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن میں غریبوں کے کاروبار کو بھی مسمار کیا جارہا ہے۔ جس پر لوگوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔اور حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ احتجاج میں عوامی ردعمل کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *