Press "Enter" to skip to content

وزیراعظم عمران خان واقعی تبدیلی لے آئے وزیراعظم عمران خان کے غیر ملکی دوروں کے اخراجات نواز شریف کے مقابلے میں 5 گُنا کم

اسلام آباد (11 دسمبر 2018ء) : وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آتے ہی کفایت شعاری کی پالیسی اپنانے اور عوام کے ٹیکس کے پیسوں کی حفاظت کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد کئی حکومتی نمائندوں نے بھی کفایت شعاری کی مثالیں قائم کیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد گذشتہ حکومتوں کی طرح اپنی عیش و عشرت پرعوام کا پیسہ نہ لُٹانے کا اعلان کیا تھا اور وزیراعظم عمران خان کے غیر ملکی دوروں کے اخرااجت کی تفصیلات اس بات کا ثبوت ہیں۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جمع تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے پہلے 100 دنوں میں 6 غیرملکی دورے کیے اور ان 6 غیرملکی دوروں پر4 کروڑ 3 لاکھ 81 ہزار روپے خرچ ہوئے ۔ وزیراعظم عمران خان کے یہ 6 غیر ملکی دورے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ایک دورہ برطانیہ کے مقابلے میں کہیں سستے ثابت ہوئے۔

ایک رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف 2016ء میں علاج کی غرض سے برطانیہ گئے اور اس ایک دورے پر آنے والے اخراجات 3 کروڑ 45 لاکھ روپے تھے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کروائی جانے والی دستاویزات میں بتایا گیا کہ نواز شریف 22 مئی 2016ء کو علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوئے اور لندن روانگی کے لیے انہوں نے خصوصی طیارے کا استعمال کیا۔ نواز شریف کے لندن میں قیام کی وجہ سے خصوصی طیارے کو واپس بھیج دیا گیا۔ جس کے بعد 9 جولائی 2016ء کو سابق وزیراعظم نواز شریف کو لانے کے لیے خصوصی طیارہ لندن بھجوایا گیا۔
وزارت خارجہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی دستاویزات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا یہ وی وی آئی پی دورہ قومی خزانے کو 3 کروڑ 45 لاکھ روپے میں پڑا۔ اس کے برعکس وزیراعظم عمران خان کے 6 غیر ملکی دوروں پر مجموعی طور پر 4 کروڑ 3 لاکھ اور 81 ہزار روپے کے اخراجات آئے۔ وزیراعظم عمران خان کے ایک روزہ دورہ سعودی عرب پر 39 لاکھ روپے جبکہ دورہ ابوظہبی پر چار لاکھ روپے کا خرچ آیا۔
وزیراعظم عمران خان کے دو روزہ دورہ سعودی عرب پر 87 لاکھ روپے خرچ آیا ۔ وزیراعظم عمران خان کے تمام 6 غیر ملکی دوروں میں سے سب سے مہنگا دورہ چین کا 5 روزہ دورہ تھا جس پر 2 کروڑ اور 44 لاکھ روپے کے اخراجات آئے۔ وزیراعظم عمران خان کا ابوظہبی کے دوسرے دورہ پر 39 لاکھ روپے جبکہ دورہ ملائیشیا پر کُل لاگت 75 لاکھ روپے آئی۔عمران خان کے غیر ملکی دوروں پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات نے کئی ناقدین کو چُپ کروادیا ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری کا صرف دعویٰ نہیں کیا بلکہ اس پر عملی طور پر عمل پیرا ہو کر بھی دکھایا۔

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *