Press "Enter" to skip to content

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت میں شیلٹر ہوم کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت میں شیلٹر ہوم کا افتتاح کردیا۔

لاہور اور پشاور کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی شیلٹر ہوم کا افتتاح کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے افتتاح کے بعد شیلٹر ہوم میں سہولیات کا جائزہ بھی لیا اور پناہ گاہ کیلئے ٹرانسپورٹ سروس مہیا کرنے کی ہدایت کی۔

پناہ گاہ میں بے سہارا، غریب اور مسافر رہائش اختیار کریں گے جہاں ان کیلئے ڈسپنسری کی سہولت بھی موجود ہے۔

یاد رہے کہ لاہور میں شیلٹر ہومز زیر تعمیر ہیں جن کا سنگ بنیاد وزیر اعظم عمران خان نے رکھا تھا جب کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم نے پشاور میں بھی شیلٹر ہوم کا افتتاح کیا تھا۔

Please follow and like us:

Comments are closed.