Press "Enter" to skip to content

وزیراعظم آج قطر کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج قطر کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ 

وزیراعظم کو اس دورے کی دعوت امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دی تھی۔

قطری سفیر صقر بن مبارک کے مطابق وزیراعظم پاکستان اس دورے میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور قطری وزیراعظم عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقاتیں کریں گے، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئیں گے۔

وزیراعظم اس دورے کے دوران پاکستانی افرادی قوت کو قطر بھیجنے کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔

Please follow and like us:

Comments are closed.