Press "Enter" to skip to content

ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے باوجود پاکستان ہاکی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری

ہاکی ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری آگئی۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم بلجیئم نے دو درجے ترقی کرتے ہوئے آسٹریلیا سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

سیمی فائنل میں شکست کھاکر ٹائٹل کے دفاع میں ناکام رہنے والی آسٹریلوی ٹیم دوسرے اور رنز اپ نیدرلینڈز ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

ارجنٹائن دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔ بھارت پانچویں، جرمنی چھٹے اور انگلینڈ ساتویں نمبر پر ہے۔

ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں شکست کھاکر باہر ہونے والی پاکستانی ٹیم کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ تیرہویں سے 12 ہویں نمبر پر آگئی ہے۔

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *