Press "Enter" to skip to content

وادی نیلم کو بین الاقوامی سیاحت کیلئے کھول دیا گیا، این او سی کی شرط ختم

 وادی نیلم کو بین الاقوامی سیاحت کیلئے کھول دیا گیا،این او سی کی شرط ختم۔ سیاحت کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ سے ملک کی معیشت  میں انقلابی تبدیلیاں ہوں گی  پاکستان مثبت سمت کی جانب سفر کررہا ہے-150 سے زائد ممالک کے لئے ویزا شرائط میں نرمی کر دی گئی ہے سیاحوں اور کاروباری کمپنیوں کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ آزادکشمیر سیاحت کے لئے نہایت اہم ہے ۔ شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، وادی نیلم کیلئےاین اوسی کی شرط ختم کر دی گئی ہے ۔

بین لاقوامی سیاحوں کے لئے وادی نیلم اور آزاد کشمیر کے دیگر مقامات کو کھول دیا گیا ہے جو حکومت پاکستان کا سیاحت کے فروغ کی جانب احسن اقدام ہے جس سے آزاد کشمیر کی سیاحت میں ہزار گنا تک اضافہ ممکن ہو سکے گا۔

وادی نیلم جوکہ عالمی فہرست میں خوبصورت جگہوں میں شامل ہے حکومت پاکستان نے وادی نیلم میں سیاحت کے فروغ کے اقدامات کے لئے سر فہرست رکھا ہے ۔

Please follow and like us:

Comments are closed.