Press "Enter" to skip to content

نیب ٹیم نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے لے کر کوٹ لکھپت کیلئے روانہ

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جارہا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے لے کر لاہور کے لیے روانہ ہوگئی اور سابق وزیراعظم کو سخت سیکورٹی حصار میں منتقل کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر موجود رہے، کارکنان نے جیل کے باہر نواز شریف کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نیب ریفرنسز پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی جب کہ عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیراعظم کو بری کیا۔

سابق وزیراعظم نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ انہیں اڈیالہ جیل کے بجائے کوٹ لکھپت بھیجنے کے احکامات جاری کیے جائیں جس پر جج ارشد ملک نے ان کی درخواست منظور کرلی تھی۔

Please follow and like us:

Comments are closed.