Press "Enter" to skip to content

نیب میرے خلاف قیامت تک کچھ ثابت نہیں کرسکے گا: شہبازشریف

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نیب ان کے خلاف قیامت تک کچھ ثابت نہیں کرسکے گا۔

اسلام آباد کے منسٹر انکلیو سے پارلیمنٹ ہاؤس جاتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ حکومت کی سو روزہ کارکردگی پر اسمبلی میں بات کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ نیب قیامت تک کچھ ثابت نہیں کر سکے گا، انہیں آدھے دھیلے کی بھی کرپشن نہیں ملے گی۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے عوام کی خدمت کی ہے، میں نے صوبے کو بطور خادم کے اپنا خون پسینہ دیا ہے۔

واضح رہےکہ احتساب عدالت لاہور نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ دیا تھا اور انہیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد لایا گیا ہے۔

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *