Press "Enter" to skip to content

نواز شریف اور آصف زرداری ہمیشہ کیلئے سیاست سے باہر ہوگئے،فواد چوہدری

اسلام آباد ( 11 دسمبر2018ء) وفاقی وزریر اطلا عات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری ہمیشہ کیلئے سیاست سے باہر ہوگئے، ان کی زندگی میں سسپنس یہ ہے کہ وہ آخری ایا م جیل میں گزاریں گے یا پھر گھر پر ، حکومت کو اس وقت کوئی سیاسی چیلنج کا سامنا نہیں گورننس اور معیشت کا چیلنج درپیش ہے کیو نکہ ہمیں معاشی طور پر کھو کھلا پا کستان ملا ، ٹیکس کلچر کو پروان چڑاھنا ہو گا تب جا کر ملک ترقی کی جانب گامزن ہو گا ۔
منگل کے روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پارلیمنٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تمام وزارتوں نے اپنے اخراجات میں خاطر خواہ کمی کی، اخراجات میں کمی سے قومی خزانے کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مدینہ کی ریاست کے قیام پر کام کر رہے ہیں،اور مدینہ کی ریاست میں سب کو جو ابدہ ہو نا پڑئے گا وزیر ہو یا کو ئی اورسب کو احتساب کے عمل سے گزارنا پڑے گا اخراجا ت میں کمی اور گاڑیو ں کی نیلا می یہ سب پہلی بار ہو رہا ہے اس لئے تنقید تو ہو گی ویسے بھی (ن) لیگ اور پیپلزپا رٹی کا محور اس وقت تنقید ہی رہ گیا ہے ، انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم کی مخلصانہ کوششوں پر شک نہیں کیا جاسکتا، ان کی سیا ست کا محور یہ ہے کہ سب کا احتساب ہو نا چاہیے ہما را کو ئی سیاسی ہدف نہیں اور نہ ہی کو ئی سیا سی چیلنج ہے بلکہ ہما را چیلنج صرف گور ننس اور معیشت ہے کیو نکہ ہمیں ورثے میں کھو کھلا پا کستان ملا جس کی معیشت زبوں حال تھی جب وزیر اعظم نے بھینسیں بیچی تھی تو لوگوں نے تنقید کی تھی کی گاڑیو ں اور بھینسوں کی نیلا می سے معیشت درست نہیں ہو گی یہ ہمیں بھی پتہ تھا مگر اس اقدام کا مطلب وزرا کو پیغام دینا تھا کہ یہ حکو مت پچھلی حکو مت کیطرح نہیں ہو گی کہ چاہیے جو کچھ کر تا رہا حساب کتاب نہیں ہو گا یہا ں سب کو اپنا اپنا حساب دینا پڑے گا اور یہی ہو ا ہے گزشتہ روز اجلا س میں وزیر اعظم عمران خان نے ہر وزرا سے کار کردگی کے حوالے سے سوال کیے اور تما م وزرا نے اپنی 100 روزہ کا ر کردگی سے آگاہ کیا ۔
انہو ں نے مزید کہا کہ 21کروڑ کی آبادی میں 70 ہزار افراد ہیں جو ٹیکس دے رہے ہیں باقی سب یہ کہتے ہیں کی ہماری ماہانہ آمدنی 2لاکھ روپے سے کم ہے میری یہ اشرفیہ سے گزارش ہے کہ وہ غریبوں پر کم بوجھ ڈالیں اور ان کا خیال رکھیں کیو نکہ ایسے غریب بھی ہیں جن کے پاس بچوں کو پڑھا نے کے لئے بیگ اور شوز تک نہیں ہو تے اس لیے سب کو ٹیکس ادا کر نا چاہیے تاکہ ملک ترقی کی جا نب گامزن ہو سکے ۔

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *