Press "Enter" to skip to content

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 5 کشمیری شہید

سری نگر : قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے ضلع پلواما میں 5 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، جابر بھارتی افواج کشمیر کے ضلع پلواما کا محاصرہ کرکے گھر گھر نام نہاد سرچ آپریشن کررہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے گھر گھر تلاشی کے دوران تین کشمیری نوجوانوں کو بے دریغ فائرنگ کرکے شہید کیا جبکہ متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی شہادت پر کشمیری عوام احتجاج کرتی ہوئی سڑکوں پر آئی تو قابض فورسز نے مظاہرین کو اندھا دھند گولیوں کا نشانہ بنایا اور آنسو گیس کے شیل بھی فائر کیے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی فورسز کی گولیوں کی زد میں آکر احتجاج کرنے والے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ کتھ پتلی انتطامیہ نے پلواما اور قریبی علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی۔

حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی ریاستی پالیسی کے تحت کی جا رہی ہے۔

میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں 5 کشمیری نوجوانوں کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا تھا کہ ظالم و جابر بھارتی فورسز نے کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *