Press "Enter" to skip to content

مفاہمتی عمل کا مقصد مستقبل میں افغانستان کبھی بھی بین الاقوامی دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہو ، زلمے خلیل کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ

اسلام آباد(06 دسمبر2018ء) امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مفاہمتی عمل کا مقصد یہ ہے کہ افغانستان مستقبل میں کبھی بھی بین الاقوامی دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق زلمے خلیل زاد نے وزیر اعظم، وزیر خارجہ، سیکرٹری خارجہ، آرمی چیف اور متعدد سفیروں سے ملاقاتیں کیں جس میں انہوں نے افغان مسئلے کے سیاسی حل کے لیے امریکی عزم کو دہرایا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مفاہمتی عمل کا مقصد یہ ہے کہ افغانستان مستقبل میں کبھی بھی بین الاقوامی دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، 40 سالہ شورش کے خاتمے سے خطے کے تمام ممالک مستفید ہوں گے۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد دورہ مکمل کرکے خصوصی طیارے کے ذریعے کابل روانہ ہوئے، یہ ان کا دوسرا دورہ پاکستان تھا۔

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *