Press "Enter" to skip to content

مشکلات میں گھرے سرفراز احمد کو چیئر مین پی سی بی کی حمایت مل گئی سلیکشن کمیٹی کے کام کے حوالے سے کوئی فکر نہیں:احسان مانی

لاہور(11دسمبر2018ء) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اس وقت مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں تاہم چیئرمین پی سی بی نے سرفراز احمد کی سپورٹ کا اعلان کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں0-1 سے شکست دی تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف گرین شرٹس کو ٹیسٹ سیریز میں 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس پر کپتان سرفراز احمدپر ہر جانب سے شدید تنقید ہورہی ہے تاہم احسان مانی نے اس مشکل وقت میں ان کی مکمل سپورٹ کااعلان کردیا ہے ۔
ایک انٹر ویو کے دوران چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ پاکستان کا دورئہ جنوبی افریقہ سر پر آچکا ہے لہذا اس وقت ہمیں ٹیم کی کپتانی کے بارے میں سوچنے کی بجائے سرفرا ز احمد کی مکمل سپورٹ کرنی چاہیئے کیوں کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ ٹیم جیتے تو سب اچھا ہوتا ہے لیکن جیسے ہی شکست ہو تو کپتان کے بارے میں منفی باتیں شروع ہوجاتی ہیں ،ہمیں اب اس مائنڈ سیٹ سے باہر آنا ہوگا۔

احسان مانی کا مزید کہنا تھا کہ ناقدین کو یاد رکھنا چاہیئے کہ اسی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز جیتی تھی تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم ایسی پرفارمنس نہیں دے سکی جس کی اس سے توقع تھی ،کھلاڑیوں کو اب اپنی غلطیوں کے سبق سیکھ کر جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں عمدہ کاکردگی دکھانی چاہیئے کیوں اس ٹیم میں ٹیلنٹ موجود ہے ۔
احسان مانی کا مزید کہنا تھا کہ انکی ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے بات چیت ہوتی رہتی ہے تاہم وہ ٹیم کے معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کرتے کیوں کہ انہیں کوچ اور کپتان پر مکمل اعتما د ہے اور یہی ٹیم ورک مستقبل میں بھی پاکستان کو کامیابیاں دلائے گا ، فی الحال وہ جنوبی افریقہ جاکر کھلاڑیوں اور کپتان سے ملیں گے ۔چیف سلیکٹر انضمام الحق کی جانب سے ناقص کارکردگی کے باوجود اپنے بھتیجے امام الحق کو عابد علی جیسے ان فارم کرکٹرپر ترجیح دینے کے سوال پر احسان مانی کا کہنا تھا کہ وہ کسی انفرادی سلیکشن پر تبصرہ نہیں کریں گے ،وہ سلیکشن کمیٹی کے کام سے مطمئن ہیں جو آئندہ سال اپریل تک کام جاری رکھے گی ۔

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *