Press "Enter" to skip to content

’لاڈلے کے پھٹے ہوئے ڈھولوں نے پھر للکارا ہے، ہم انہیں اکیلے ہی منہ دیں گے‘

نوڈیرو: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہےکہ  لاڈلے کے پھٹے ڈھولوں نے آج پھر للکارا ہے لہٰذ اہم باپ بیٹا اور پوری پارٹی ان کا مقابلہ کریں گے۔

نوڈیرو میں شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ لاڈلے کے پھٹے ڈھولوں نے آج پھر للکارا ہے، ان سب کے ڈھول پھٹے ہوئے ہیں، ہم ان کے بنائے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے، پہلے بھی ان ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا اور اب بھی کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ بلاول میرا اور بے نظیر کا بیٹا ہے، اسے کیا ڈراؤ گے، ان سب کو ہم پی پی والے اکیلے ہی منہ دیں گے اور ہمارے جیالے منہ دیں گے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ سو دنوں میں، میں نے بی بی کارڈ دے دیا تھا، آئینی ترمیم کا کام کردیا تھا، انہوں نے سو دنوں میں کچھ نہیں کیا، یہ کہتے ہیں کہ سو دن بہت کم ہیں، جو کام کرنا جانتا ہو اس کے لیے بہت ہیں جسے کچھ نہیں آتا اس کے لیے کچھ نہیں، ان کو سوائے ٹی وی پر بکواس کے اور کچھ نہیں آتا۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ ہم ان سے جمہوری طریقے سے مقابلہ کریں گے، ٹھپے مار کر دوبارہ الیکشن جیتیں گے، ان سے حکومت نہیں چلائی جائے گی، یہ پاکستان کو نہیں چلاسکتے اور معیشت کو بھی نہیں سنبھال سکتے۔

پیپلزپارٹی کے صدر کا کہنا تھا کہ حکومت کو دنیا کے دوستوں سے بڑی مدد ملی ہے لیکن اس کے باوجود ان سے ملک نہیں چلایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نہ وہ دیکھ سکتے ہیں نہ سن ستے ہیں اور نہ بول سکتے ہیں، ان کے پاس کوئی سوچ سمجھ نہیں، ہم ان کا مقابلہ عدالتوں میں اور سب جگہ ان سے لڑیں گے، ہم سب لڑنے کے لیے تیار ہیں اور یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہیے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جہاں سے یہ شروع کریں گے وہاں سے ہم ختم کریں گے، جس نے بھی آنا ہے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، ہم باپ بیٹا اور پوری پارٹی کھڑے ہیں، ان کا مقابلہ کریں گے اور جواب دیں گے

Please follow and like us:

Comments are closed.