Press "Enter" to skip to content

قومی اسمبلی میں اراکین کے درمیان تلخ کلامی

اسلام آباد(10 دسمبر2018ء) آج قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ارکین اسمبلی میں تلخ کلامی دیکھنے میں آئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آج قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لایا گیا،اس موقع پر راجہ ریاض اور سہیل تنویر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا،جب راجا ریاض نے کہا کہ کہتے ہیں شیر آیا شیر آیا جب کہ حقیقت میں یہ ایک زخمی شیر ہے۔
راجہ راض کے ان الفاظ کے بعد ایوان کا ماحول کشیدہ ہو گیا اور ن لیگ کے رہنما رانا تنویر نے راجہ ریاض کو جواب دیا کہ یہ چمچہ آخر بات کس کی کر رہا ہے؟ قومی اسمبلی میں ماحول خراب ہونے پر اسپیکر اسد قیصر برہم ہو گئے اور اراکین اسمبلی کو وارننگ جاری کر دی۔

اسپکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کو بھی وارننگ جاری کی انہوں نے کہا کہ یہ ٹھیک نہیں ہے میں سب کے خلاف ایکشن لوں گا۔

خیال رہے آج اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو قومی اسمبلی لایا گیا۔ قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کو موسم کی خرابی کی وجہ سے بذریعہ موٹر وے اسلام آبادلے جایا گیا ۔ آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں گرفتارشہبازشریف کے اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آڈر کے اجراء کے بعد نیب کی جانب سے شہباز شریف کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 652کے ذریعے اسلام آباد لے جایا جانا تھا تاہم موسم کی خرابی کی وجہ سے انہیں بذریعہ موٹر وے لے جایا گیا ۔ اس موقع پر نیب کے افسران اوراہلکار بھی شہباز شریف کے ہمراہ روانہ ہوئے ۔ احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا ایک روزہ راہداری ریمانڈر منظور کیا تھا۔

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *