Press "Enter" to skip to content

عمران خان انسٹاگرام پر فعال ترین عالمی رہنماؤں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر

پاکستانیوں کیلئے ایک مثبت خبر،وزیراعظم پاکستان عمران خان فوٹو بلاگنگ سوشل سائٹ پر انتہائی سرگرم افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر آگئے ہیں۔

ٹوِپلومیسی کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کے وزیر اعظم عمران خان کا شمار دنیا میں انسٹا گرام پر سب سے زیادہ سرگرم اور فعال رہنماؤں میں ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان ایک دن میں 10 سے زائد پوسٹ کر کے اور9 لاکھ 92 ہزار 976 فالورز کے ساتھ انسٹاگرام پر فعال ترین رہنماؤں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

رپورٹ میں دی گئی فہرست کے مطابق برونائی حکومت کی وزارت اطلاعات دن میں اوسطاً 17 پوسٹس کر کے پہلے نمبر پر جبکہ کویت کی وزارت خارجہ دن میں 8 پوسٹس کر کے فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔

حکومت پاکستان یومیہ آٹھ اور پورٹو ریکو کے گورنر پدو روسیلو فہرست پر بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فالورز کے حساب سے انسٹا گرام پر بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔ نریندر مودی کے انسٹا گرام پر 14.8 ملین فالورز ہیں۔فہرست میں دوسرے نمبر پر انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو اور تیسرے نمبر پر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔

یہ ڈیٹا یکم اکتوبر 2018 کو گزشتہ 12 ماہ کے دوران جاری کی گئی پوسٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کراؤڈ ٹینجل ڈاٹ کام کے ذریعے ترتیب دیا گیا ہے۔

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *