Press "Enter" to skip to content

طالبان مذاکرات سے متعلق پاکستانی حکومت کے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں: امریکا

کابل: پاکستان کے تعاون سے امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے، امریکا نے پاکستان کے تعاون سے ہونے والے امریکا طالبان مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے۔

افغانستان میں ترجمان امریکی سفارتخانے کا امریکی ریڈیو سروس وائس آف امریکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کی طرف سے تعاون بڑھانے کے کسی بھی اقدام بشمول طالبان، افغان حکومت اور دیگر افغانوں کے درمیان مذاکرات کا امریکا خیر مقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے طالبان سمیت دیگر فریقین سے ملاقاتیں کی ہیں اور افغان مسئلے کے حل کیلئے وہ یہ ملاقاتیں جاری رکھیں گے۔

دوسری طرف ترجمان افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا طالبان مذاکرات کرانا افغان امن عمل کیلئے پاکستان کا پہلا عملی قدم ہوگا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جمعے کو پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکا طالبان مذاکرات پیر سے شروع ہونے کا بتایا تھا تاہم مذاکرات کہاں ہوں گے یہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خط لکھا تھا جس میں پاکستان سے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے تعاون مانگا گیا تھا جس کے جواب میں وزیراعظم نے کہا تھا ہم افغانستان میں امن لانے کیلئے خلوص کے ساتھ پوری کوشش کریں گے

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *