Press "Enter" to skip to content

شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد (11 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کامشترکہ اجلاس (کل) بدھ کو طلب کر لیا۔
ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس بدھ کو دوپہرڈیڑھ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے تمام ارکان کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں سیاسی انتقامی کارروائیوں سمیت مجموعی صورتحال پر غور سمیت مستقبل کی سیاسی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *