Press "Enter" to skip to content

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنما کو نااہل قرار دے دیا

گجرات (14 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنما کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور گجرات شہر کے ناظم ناصر محمود کو نااہل قرار دے دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور گجرات شہر کے ناظم ناصر محمود کو ان کی ڈگری جعلی ثابت ہونے پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔ گجرات شہر کے ناظم ناصر محمود کیخلاف مسلم لیگ ق کے راجہ عمر ساجد نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس پر اب فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *