اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے آج انصاف کا بول بالا کر دیا ہے۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یتیموں اور بیواؤں کی مدد کرنے پر اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں، سپریم کورٹ نے آج انصاف کا بول بالا کر دیا ہے، پانچ رکنی لارجر بینچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کی خوشیاں لوٹا دیں، سپریم کورٹ نے ہمارے لیے انصاف کی امید کا چراغ جلایا ہے۔سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے کہا اعلیٰ عدلیہ نے واضح کر دیا کہ ملک میں انصاف کی فراہمی کے چراغ گل نہیں ہوئے، ججز نے اطمینان سے میری بات سنی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کردیا، حکومت نے تحقیقات کے لیے ہمیں یقین دہانی کرائی تھی، ہم حکومت کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے جے آئی ٹی کے قیام کی مخالفت نہیں کی۔

سپریم کورٹ نے آج انصاف کا بول بالا کردیا، طاہر القادری
Please follow and like us:
More from NEWSMore posts in NEWS »
- Encore Pay becomes a part of prestigious IBM Hyper Protect Accelerator Program.
- “I am amazed by the idea of an ecosystem, which can innovate ideas so rapidly” Shoaib Siddiqui
- ملکی معیشت میں نیشنل انکیوبیشن سینٹر کراچی کے اسٹارٹ اپس کا کرادار ملک میں قائم تمام انکیوبیشن سینٹرز میں نمایاں،وفاقی سیکرٹری شعیب صدیقی
- e-Magine hosts third edition of its’ flagship event Visionaries 3.0
Be First to Comment