Press "Enter" to skip to content

ساہیوال: جی ٹی روڈ پر کار پر پولیس کی مبینہ فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

ساہیوال: صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر اڈا قادر کے قریب کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 بچے معمولی زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کار پر فائرنگ مبینہ طور پر  پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کی۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ کار میں اغوا کار سوار تھے جبکہ 3 بچوں کو بازیاب کرالیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے بعدازاں بچوں کو قریبی پیٹرول پمپ پر چھوڑ دیا، جہاں ان کا کہنا تھا کہ ان کے والدین کو مار دیا گیا ہے، جس کے تھوڑی دیر بعد سی ٹی ڈی پولیس بچوں کو اپنے ساتھ موبائل میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئی۔

دوسری جانب فائرنگ کے واقعے سے متعلق مقامی پولیس نےکوئی بیان جاری نہیں کیا۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) ساہیوال کا کہنا ہے کہ یہ سی ٹی ڈی کی کارروائی ہے اور وہی اس حوالے سے بہتر بتا سکتے ہیں۔

Please follow and like us:

Comments are closed.