Press "Enter" to skip to content

رکن قومی اسمبلی راجا ریاض کی جانب سے تحریک انصاف سے راستے جدا کیے جانے کا امکان

فیصل آباد ( 12 دسمبر2018ء) رکن قومی اسمبلی راجا ریاض کی جانب سے تحریک انصاف سے راستے جدا کیے جانے کا امکان، راجہ ریاض اپنی مرضی کی وزارت نہ دیے جانے پر پارٹی قیادت سے ناراض، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم کے عہدے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم راجہ ریاض عہدے سے مستعفی ہو گئے انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم راجہ ریاض وفاقی حکومت سے ناراض ہوگئے اور عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ وزیر اعظم عمران خان کو بھجوائے گئے استعفیٰ کے متن میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم کی ذمہ داریاں دینے سے قبل اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سینئر وزیر رہا ہوں سیکرٹری پٹرولیم کے فرائض انجام نہیں دے سکتا بطور ایم این اے کام کرتا رہوں گا۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ راجا ریاض اپنی پسند کی وزارت نہ ملنے پر پارٹی قیادت سے خاصے ناراض ہیں۔ راجا ریاض کو مستقبل قریب میں بھی ان کی پسند کی وزارت ملنے کا امکان نہیں، اس لیے رکن قومی اسمبلی حکمران جماعت سے راہیں جدا کرنے کا ذہن بنا چکے ہیں۔ اس حوالے سے سے وہ آنے والے دنوں میں اعلان کر سکتے ہیں۔

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *