Press "Enter" to skip to content

رواں مالی سال کے 5 ماہ کا خسارہ گزشہ برس سے 10 فیصد کم رہا:اسٹیٹ بینک

کراچی: مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے 5 مہینوں کا خسارہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 10 فیصد کم رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر کا جاری کھاتوں کا خسارہ 1 ارب 25 کروڑ ڈالر جب کہ جولائی سے نومبر تک جاری خسارہ 6 ارب 9 کروڑ ڈالر رہا۔

مرکزی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نومبر کا تجارتی خسارہ اکتوبر سے 2.3 فیصد کم رہا جب کہ ترسیلات زر ایک ارب ڈالر سے زائد رہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پانچ مہینوں میں ترسیلات زر کی مد میں 9 ارب ڈالر موصول ہوئے اور جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کا 4.8 فیصد رہا۔

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *