Press "Enter" to skip to content

دبئی: جھگڑے کے دوران رومال کا استعمال، غیرملکی شہری کو سزائے موت

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی عدالت نے رومال سے گلا دبا کر قتل کرنے والے غیر ملکی شہری کو موت کی سزا سنادی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی میں نوکری کی غرض سے آئے دو رشتے داروں میں سے ایک نے معمولی جھگڑے کے بعد اپنے رشتے دار کا کپڑے سے گلا دبایا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق مقتول اور قاتل کا آپس میں خونی رشتہ ہے اور دونوں چھ ماہ قبل ملازمت کے لیے دبئی سے ابوظہبی پہنچے تھے۔

حراست میں لیے جانے والے شخص نے پولیس کو بتایا کہ ’ہم دونوں کے درمیان ایک بات پر جھگڑا ہوگیا تھا جس کے بعد میں نے مقتول کے بھائی کو فون کیا اور مسئلے کا حل تلاش کرنے کا مشورہ مانگا‘۔

غیرملکی شہری کا کہنا تھا کہ جب مقتول کو میری اور بھائی کی ملاقات کا علم ہوا تو وہ دکھے دل کے ساتھ میرے پاس آیا اور جھگڑا شروع کیا، کچھ دیر گزرنے کے بعد وہ اپنا سامان بھی کمرے سے اٹھا کر لے گیا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ ’مجھے اندازہ نہیں کہ میرے کزن کی موت کس طرح سے واقع ہوئی البتہ اُس سے قبل ہم دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے دوران میں نے گلے پر کپڑا باندھ کر زور سے کھینچا تھا‘۔

عدالت نے مجرم کو غلط طریقے سے لڑنے اور قاتلانہ حملے کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی۔

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *