Press "Enter" to skip to content

خواجہ آصف کی بیرون ملک فرار کی خبروں کی تردید، جلد واپسی کا عندیہ

سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے بیرون ملک فرار کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں سے ملاقات کے لیے امریکا میں موجود ہیں اور جلد ہی وطن واپس آئیں گے۔

جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ‘میں اس وقت امریکا میں موجود ہوں، جہاں میں اپنی بیٹیوں سے ملنےآیا ہوں’۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ‘میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں،جلد وطن واپس آرہا ہوں’۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف کے اہلخانہ پہلے ہی بیرون ملک جاچکے ہیں، لیکن سابق وزیراعظم نواز شریف نے انہیں روک لیا تھا۔

اب گذشتہ 2 ہفتوں سے خواجہ آصف بھی ملک سے باہر موجود ہیں، جس پر یہ رپورٹس سامنے آئیں کہ وہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک جاچکے ہیں۔

خیال رہے کہ خواجہ آصف کے خلاف نیب میں منی لانڈرنگ اور نندی پور پاور پروجیکٹ کرپشن کیس کی انکوائری جاری ہے۔

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *