Press "Enter" to skip to content

خاتون اہلکار کے حسن سے سینئر افسران پریشان

برلن: جرمنی کی پولیس میں بھرتی ہونے والی 34 سالہ اینڈریانے کولیسرز نے خوبصورتی کی وجہ سے سب کے دل موہ لیے۔

تفصیلات کے مطابق 34 سالہ خوبرو خاتون کی خوبصورتی کے انٹرنیٹ پر چرچے ہوگئے اور انہیں صارفین نے دنیا کی خوبصورت خاتون اہلکار کا خطاب دے دیا۔

جرمن خاتون اہلکار اپنی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کرتی ہیں جسے صارفین بہت زیادہ پسند کرتے ہیں، اینڈریانے کے فالوورز کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ سے تجاوز کرچکی۔

رپورٹ کے مطابق اینڈریانے گزشتہ دنوں سالانہ چھٹیوں پر گئیں جو یکم جنوری 2019 کو ختم ہونے جارہی ہیں، اس دوران انہوں نے مختلف سیاحتی مقامات پر بنائی جانے والی تصاویر شیئر کیں تو انہیں اور بھی زیادہ پذیرائی ملی۔

اینڈریانے کی مقبولیت سے سینئر افسران تنگ آگئے اور انہوں نے خاتون کو متنبہ کیا کہ وہ ماڈلنگ یا پولیس میں سے کسی ایک شعبے کا انتخاب کرلیں۔

اینڈریانے کو ہدایت کی گئی کہ وہ اگر پولیس میں ملازمت جاری رکھنا چاہتی ہیں تو سوشل میڈیا کا استعمال کم سے کم کردیں البتہ خاتون کا کہنا ہے کہ ’میں بیک وقت دونوں کام جاری رکھنے کی خواہش مند ہوں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ انسان کی زندگی میں بعض اوقات ایسا مرحلہ آجاتا ہے کہ وہ کچھ کر نہیں سکتا، مجھے محکمے کی طرف سے پیر تک کی مہلت دی گئی اور یہ فیصلہ کرنا میرے لیے بہت زیادہ مشکل ہے

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *