Press "Enter" to skip to content

حیدرآباد:معلم کی بچوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل، پولیس نے گرفتار کرلیا

حیدرآباد: پولیس نے مسجد میں بچوں پر تشدد کرنے والے معلم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اسے حراست میں لے لیا۔

تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع مسجد ناظرہ قرآن کی تعلیم کے لیے آنے والے بچوں پر استاد کی جانب سے بدترین تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ایس ایس پی حیدرآباد نے اس کا نوٹس لیا جس کے بعد معلم کو حراست میں لے لیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معلم بچوں کو پائپ سے مارتا ہے اور ایک نمازی اسے مارنے سے منع کرتا ہے جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوتی ہے۔

نمازی کی جانب سے منع کیے جانے کے باوجود معلم کہتا ہے کہ آپ نماز پڑھیں، جان سے بھی مار دوں تو کوئی کچھ نہیں کہے گا جس کے بعد معلم بچوں کو دوبارہ مارتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویڈیو بنانے والا شخص ایک بچے سے پوچھتا ہے کہ کیا آپ کو سبق یاد کرنے پر مارا جارہا ہے جس پر بچے نے کہا کہ وہ 2 روز سے مدرسے نہیں آیا تھا۔

بچوں پر تشدد کرنے والے استاد کی شناخت شبیر احمد ولد غلام حسین کے نام سے ہوئی ہے اور ایس ایس پی حیدرآباد نے بھی تصدیق کی ہے کہ بچوں پر تشدد کرنے والے معلم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Please follow and like us:

Comments are closed.