Press "Enter" to skip to content

حمزہ شہباز بھڑکیں مارتے تھے بھاگنے والے نہیں، اب فرار ہونے کی کوشش کیوں کررہے ہیں,فیاض الحسن چوہان

لاہور (11 دسمبر2018ء) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز بھڑکیں مارتے تھے کہ بھاگنے والے نہیں،اب فرار ہونے کی کوشش کیوں کررہے ہیں،آل شریف سر سے پائوں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں،اتنی جرات نہیں کہ وہ کسی کاسامناکرسکیں۔انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آل شریف سر سے پائوں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں، پچھلے 10 سال کے دوران آل شریف کی لوٹ مار کا سب کو پتہ چل گیا، نیب تحقیقات کررہا ہے،چیزوں آہستہ آہستہ سامنے آرہی ہیں۔
حمزہ شہباز بھڑکیں مارتے تھے کہ بھاگنے والے نہیں،اب فرار ہونے کی کوشش کیوں کررہے ہیں ،پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش تھی، نکل گئے تو ٹھیک نہ نکلے تو کوئی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ کھربوں کی کرپشن پرسیاست ختم اور انہیں پابند سلاسل ہونا ہے، یہ سمجھتے ہیں کہ نکل گئے تو بچ جائیں گے، پکڑے گئے تو پرانی تنخواہ پرکام کریں گے، شریف برادران میں جرات نہیں کہ وہ کسی کاسامنا کرسکیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ نوازشریف اندر سے منتیں کررہے ہیں کہ میری جان چھڑائو، پورے پروٹوکول کے ساتھ ان کا احتساب ہورہا ہے، صحیح احتساب ہو تو یہ این آراو کا کہہ کر جان بخشوائیں گے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ برادران کیخلاف قیصرامین بٹ کابیان آگیا۔

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *